اہم خبریں

جاتے جاتے مہاراشٹرریاستی کابینہ نے اورنگ آباد شہرکوسمبھاجی نگر نا م دینے کےلئے کردیا راستہ صاف ؛ کابینہ نے تجویز کو دی منظوری

ممبئی: اورنگ آباد شہر کا نام بدلنے کا راستہ بالآخر صاف ہوگیا ہے۔ اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھاجی نگر رکھنے کی تجویز کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عثمان آباد شہر کا نام بھی تبدیل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے فیصلہ کیا۔ کابینہ اجلاس میں دونوں شہروں کے دیرینہ مطالبات کی بالآخر منظوری دے دی گئی۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں وزارت میں ہوئی میٹنگ میں دس فیصلوں کو منظوری دی گئی۔ جیسے جیسے مہاراشٹر میں اقتدار کی کشمکش تیز ہوتی گئی، ٹھاکرے نے اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے سمیت کئی فیصلے کئے۔ اس کے علاوہ نئی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عوامی لیڈر مرحوم۔ بی اے پاٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: