اکولہ : نئے تعلیمی سال کا آغاز ؛ مہا نگر پالیکا اسکول میں طلباء کا پرجوش استقبال

اکولہ: (واثق نوید) :اكوله مہا نگر پا لیکا اردو اسکول نمبر 5 لکڑ گنج آکولہ میں آج 29 جون کو حکومت کی جانب سے چلائے جا رہے پروگرم ۔شالہ پُرو تیاری سمّیلن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول میں جماعت اوّل میں داخل ہونے والے طلباء کا اسکول کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس موقع پرآکوله مہا نگر پا لیکا کے سابق حزبِ اختلاف کے رہنما ساجد خان پٹھان ۔شاہین سلطانہ میڈم ۔ اسکول کے تمام اساتذہ و نعیم فراز ،ساجد اختر انصاری نے اسکول میں آنے والے نئے طلباء کا اسکول بیگ نوٹ بک و دیگر تعلیمی وسائل دے کر استقبال کیا ۔اس موقع پر ساجد خان پٹھان شاہین سلطانہ نعیم فراز ۔اور اسکول کے صدر مدرس ساجد اختر انصاری نے تمام آئے ہوئے سرپرستوں سے خطاب کیا اور بچّوں کی تعلیم کے لیے اُن کی ذمےداری کا احساس دلایا ۔پروگرم کے اختتام پر اسکول کے میدان میں ساجد اختر انصاری اور ساجد خان پٹھان و دیگر مہمانوں کے ہاتھوں شجر کاری کی گئی۔