مہاراشٹر

یہ کتاب طلبہ کے لیے مشعلہ راہ……. شہید طارق ؛ اشتیاق حسین کی کتاب کا پر وقاراجراء

اکولہ: (واثق نوید) : حاجی نگر اکوٹ فائل اکولہ میں واقع ملت ہائی اسکول کے انگریزی مضمون کے معاون معلم اشتیاق حسین کی انگریزی مضمون پر منحصر سر گرمی کی عملی کتاب کے اجراء کی تقریب ملت سوسائٹی کے صدر شہید طارق کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر مہمانان خصوصی کے طور پر شاہ بابو۔تعلیمی ادارے کے سی۔ ای۔ او۔ سید اسحاق راہی، ملت سوسائٹی کے نائب صدر محمد علی، مفتی محمد اشفاق قاسمی، سکریٹری پرنسپل سرفراز خان، صفا تعلیمی ادارےکے صدر محمد فاضل، کے ایم اصغر حسین جو نیر کالج کے پرنسپل امتیاز احمد ۔ ، محمداعجاز احمد، اکبر علی، مظہر اللہ خان، انیس مرزا، محمد مشیر، ابرار حسین، سید شاکر علی، ، عبدالجمیل، قمر شیخ، ڈاکٹر ظفر اللہ خان، حاجی سید یونس، سابق معلم اعجاز احمد خان اور دیگر معززین موجود تھے۔
اس پروقار اجراء تقریب کا آغاز آٹھویں جماعت کے طالب علم عبدالعظیم کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ پروگرام کے منتظم اشتیاق حسین نے تمام معزز مہمانوں کو گلدستہ دے کر استقبال کیا۔ اور اپنی انگریزی مضمون کی عملی کتاب کے بارے میں بتایا کہ ان کی یہ محنت گزشتہ 3 سال سے جاری ہے۔جو 5ویں سے 12ویں جماعت کے طلبہ کے لیے۔ انگریزی سیکھنے کے لیے کافی کار آمد ہے۔، ہر انگریزی سیکھنے والا اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے کیونکہ یہ قواعد کی انتہائی سادہ اور بنیادی وضاحتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھی گی ہے، جس سے طلبہ کا انگریزی سیکھنے کا اعتماد بڑھ سکتا ہے۔ اس کتاب کی رہنمائی میں شہید طارق اور پرنسپل سرفراز خان اور دیگر معززاساتذہ کا بہت تعاون رہا ہے۔ پرنسپل سرفراز خان نے اس سر گرمی شیٹ کے بارے میں کہا کہ یہ کتاب طلبہ کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے سود مند ثابت ہوگی ۔ اسحاق راہی نے کہا کہ ہر معلم کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں اور قابلیتوں کا صحیح استعمال کرنا چاہیے۔ مفتی قاسمی نے کہا کہ آج ہر والدین انگلش میڈیم کو ترجیح دے رہے ہیں لیکن انہیں مالی طور پر ہراساں کیا جارہا ہے، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ اس کتاب سے یقیناً ان طلبہ کو بھی فائدہ ہوگا۔ طلباء سے انگریزی سیکھنے کا خوف دور ہو جائے گا۔
صدارتی خطاب میں شہید طارق نے اس کتاب کو طلباء کے لئے مشعلہ راہ قرار دیا۔ پروگرام کی نظامت محمد مبین الرحمان نے اور اظہار تشکر اشتیاق حسین نے ادا کیے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے محمد افسر، سید سہیل علی، نعمت علی، سید مظہر، شیخ ندیم، انیق ارشد، نعمان عابد، محمد شکیل، شکیلہ بیگم، رضوان خان، یاسمین بانو، شیبا اختر، صدر معلمہ کوثر جہاں، نور جہاں، محمد حسیب، محمد مجیب، اطہر خان، عبدالمتین، تنویر احمد خان، صوفی خان، محمد شفیق، آصف خان، ایاز خان، عبدالغفار، اور دیگر ملازمین نے انتھک محنت کی۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: