5 اگست کو ریاستی کابینہ کی توسیع ہونے کا امکان ! بی جے پی اور شندے گروپ کے ممکنہ وزراء کی فہرست پڑھیں ؛ جانیں کس کس کا لگ سکتا ہے نمبر

امبئی: (کاوش جمیل نیوز) :ریاست میں ایکناتھ شندے حکومت کو اقتدار میں آئے ایک مہینہ گزر چکا ہے۔ لیکن پھر بھی کابینہ میں توسیع نہیں ہو سکی۔ اس وجہ سے شندے-فڑنویس حکومت کو اپوزیشن کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے میں ذرائع کی خبرکے مطابق کابینہ میں توسیع ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق ریاستی کابینہ کی توسیع 5 اگست کو ہوگی۔ 12 ممکنہ وزراء کی فہرست بھی سامنے آئی ہے۔ اس میں بی جے پی کے 7 اور شندے گروپ کے 5 نام شامل ہیں۔ اس میں بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل، سدھیر منگنٹیوار کا نام بھی شامل ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گلاب راؤ پاٹل اور دادا بھوسے کو بھی شندے گروپ سے شامل کیا گیا ہے۔
شندے گروپ سے ممکنہ وزراء میں کن کا لگ سکتا ہے نمبر ؟
گلاب راؤ پاٹل
ادے سامنت
عبدالستار
دادا بھوسے
شمبھوراج دیسائی
بی جے پی سے کس کو ملے گا موقع ؟
چندرکانت پاٹل
سدھیر منگنٹیوار
گریش مہاجن
چندر شیکھر باونکولے
رادھا کرشن ویکھے پاٹل
آشیش شیلار
پروین دریکر
ریاست میں بغاوت کو ایک مہینہ گزر چکا ہے۔ لیکن پھر بھی کابینہ میں توسیع نہیں کی گئی۔ اس لیے اپوزیشن ریاستی حکومت پر شدید تنقید کر رہی ہے۔ اس وقت شندے گروپ کے ترجمان دیپک کیسرکر نے کابینہ کی توسیع کو لے کر اہم بیان دیا ہے۔ دیپک کیسرکر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ اتوار تک ریاست میں کابینہ کی توسیع کی جائے گی۔ اتنا ہی نہیں، کیسرکر نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اس بارے میں باضابطہ اعلان کریں گے۔