مہاراشٹر

بلڈانہ: روبینہ شیخ نے حاصل کیا داستان گوئی میں اول مقام ؛ ضلع پریشد اردو معلمہ کی نمایاں کارکردگی

بلڈانہ: (واثق نوید) : بلڈانہ ضلع شکشن و پرشکشن سنسٹھا (ڈائٹ) کی جانب سے انگریزی کہانی (داستان گوئی) کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا ۔ جس میں روبینہ شیخ عبد الخالق شیخ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع میں اول مقام حاصل کیا ۔ جس سے اردو اساتذہ میں خوشی پائی جارہی ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق بلڈانہ ضلع ڈائٹ کی جانب سے اساتذہ اکرام کے لیے 100 دنوں کا واچن ابھیان کے ضمن میں انگریزی کہانی پڑھنے (داستان گوئی) کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں ضلع کے کثیر تعداد میں اساتذہ اکرام شامل تھے۔ اس مقابلے میں سندھ کھیڑ راجہ پنچایت سمیتی کے دوسربیڑ ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کی فعال معلمہ روبینہ شیخ عبد الخالق شیخ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 16 فروری کو امراوتی کی ریجنل اکڈمیک اتھارٹی کے جانب سے علاقائی سطح پر منعقد انگریزی کہانی مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی ۔
ڈائٹ کے جانب سے 2 جولائی کو اول مقام حاصل کرنے پر روبینہ شیخ کا سرٹیفیکیٹ اور گلدستہ دیکر استقبال کیا گیا۔ اس کامیابی پر دوسر بیڑ کیندر کے کیندر پرمکھ گاوڑے سر ، ضلع پریشد اردو مڈل اسکول دوسر بیڑ کے صدر مدرس رفیق خان و دیگر اساتذہ اکرام نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: