مہاراشٹر

شیخ عبد العلیم دوبارہ اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر منتخب

کھام گاؤں (واثق نوید) : کھام گاؤں تعلقے کی ضلع پریشد کی ایک بڑی اردو اسکول ، ضلع پریشد اردو گرلز اسکول پیپل گاؤں راجہ کی اسکول انتظامیہ کمیٹی کا انتخاب حال ہی میں عمل میں آیا ۔ جس میں دو بارہ شیخ عبد العلیم شیخ فہیم اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر منتخب کئے گئے۔
ملی جانکاری کے مطابق کھام گاؤں تعلقہ کی سب سے بڑی گرلز اسکول میں ضلع پریشد اردو گرلز اسکول پیپل گاؤں راجہ کا شمار ہوتا ہے جہاں سیکڑوں طالبات تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ آئندہ دو سال 2022 تا 2024 معیاد کے لئے نئی انتظامیہ کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ انتخاب بلا انتخاب عمل میں ایا۔ جس میں شیخ علیم کی گزشتہ کارکردگی دیکھتے ہوئی سب نے انہیں بلا انتخاب دو بارہ صدر منتخب کیا۔ جبکہ نائب صدر کی حیثیت سے جمیلہ بی قاضی نفیس الدین منتخب ہوئی۔
واضع رہے کہ شیخ عبدالعیم کا شمار تعلقہ کی معروف سماجی ، سیاسی شخصیتوں میں ہوتا ہے۔ موصوف ضلع کانگریس اقلیتی پارٹی کے نائب صدر ، کھام گاؤں تعلقہ سنجے گاندھی نرادھر یوجنا کے رکن ہے۔ اسکول کمیٹی کے صدر نامزد ہونے پر اسکول کے صدر مدرس ، اساتذہ اکرام کی جانب سے انکا استقبال کیا گیا ۔ صدر منتخب ہونے پر دوست احباب ، رشتے داروں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی ۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: