مہاراشٹر

ایف ایم کے اردو اسکول پھلمبری میں یوم عاشورہ و فضلیت محرم الحرام کا انعقاد

پھلمبری: (سید عبدالقدوس علی سر) : مجیب ملتانی ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام جاری ایف ایم کے اردو پرائمری ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹ پھلمبری میں یوم عاشورہ و فضلیت محرم الحرام کا انعقاد عمل میں آیا. پروگرام کا آغاز جماعت ہشتم کے طالب علم ندیم خالق کی تلاوت قران سے ہوا حمد باری تعالی جماعت نہم کی طالبہ سعدیہ افسر پیش کی اور نعت مبارک کا نذرانہ جماعت ہشتم کے طالب علم الطاف نعیم نے پیش کیا. پروگرام کی صدارت صدر معلمہ نے کی اور مہمانان خصوصی و مقرر و شعلہ بیان حضرت مولانا مفتی حافظ سید اظہر علی فلاحی، حافظ آصف کاشفی، مولانا سید اطہر محمدی حاضر تھے . مفتی اظہر فلاحی نے اپنے بیان میں یوم عاشورہ اور ماہ محرم الحرام کے فضائل پر تفصیل سے بات کی اسی طرح اردو مدارس اور مکاتب میں لڑکیوں کی تعلم پر خاص توجہ دینے پر زور دیا.
پروگرام کو کامیاب بنانے میں عمر مختارسر ، پٹھان عبدالماجد سر، عبدالستار سر،عرفان سر، صدیقی انور سر، معلمہ تبسم بیگم، معلمہ ثریا بانو، معلمہ خان کوثر، معلمہ فرزانہ بیگم، معلمہ صدف انجم ،سید عبدالقدوس علی سر، ندیم قادری، نفیس پروین نے محنت کی اور مولانا سید اطہر محمدی کی زیر نگرانی میں پروگرام تکمیل کو پہنچا. نظامت کے فرائض جماعت دہم کی طالبہ شیخ عائشہ رئیس پٹیل نے انجام دئے عمر مختار سر کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا.

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: