اہم خبریں

آخرمہاراشٹر کابینہ کی ہوئی توسیع ؛ بی جے پی اور شندے کیمپ کے 9-9 ایم ایل ایز کی وزارت کے عہدہ پر ہوئی حلف برداری

ممبئی: (کاوش جمیل نیوز) : ریاست میں شندے کی کابینہ میں توسیع کی گئی ہے۔ بی جے پی اور شندے کیمپ کے 9-9 ایم ایل ایز نے حلف لیا ہے۔ حلف لینے والوں میں بی جے پی سے چندرکانت پاٹل، سدھیر منگنٹیوار، رادھا کرشنا وکھے پاٹل، گریش مہاجن، سریش کھاڑے، رویندر چوان، منگل پربھات، وجے کمار گاویت اور اتل ساوے شامل ہیں۔ دوسری طرف دادا بھوسے، ادے سامنت، گلاب راؤ پاٹل، تانا جی ساونت، عبدالستار ،دیپک کیسرکر،شمبھوراج دیسائی،سنجے راٹھور اور سندیپان بھومرے نے ایکناتھ شندے کیمپ سے حلف لیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے نے دیگر شیو سینا ایم ایل ایز کے ساتھ مل کر ادھو حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ اس کے بعد 30 جون کو ایکناتھ شندے نے خود وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ اس کے علاوہ بی جے پی لیڈر دیویندر فڈنویس نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ تب سے دونوں دو رکنی کابینہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اس پر اپوزیشن مسلسل تنقید کر رہی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ کابینہ میں توسیع کے معاملے کو لے کر دیویندر فڑنویس اور شندے حالیہ دنوں میں کئی بار دہلی جا چکے ہیں۔ آخر کار ریاست میں کابینہ میں توسیع کردی گئی ہے.

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: