اہم خبریں

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دیا استعفیٰ ؛ جے ڈی یو- بی جے پی اتحاد آخرکار ٹوٹ گیا ؛ آرجے ڈی کے ساتھ ملکر آئیں گے پھر سے اقتدار میں

پٹنہ: (کاوش جمیل نیوز) : بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آخر کار استعفیٰ دے دیا ہے۔ بہار میں 5 سال بعد نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو اور بی جے پی کا اتحاد پھر ٹوٹ گیا ہے۔ وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر جے ڈی یو کے ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کی میٹنگ میں یہ اعلان کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نتیش کمار نے جے ڈی یو میٹنگ میں کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ بی جے پی نے میری توہین کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے 2013 سے اب تک دھوکہ دیا ہے۔ آر جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں نے نتیش حکومت کی حمایت کے لیے خط تیار کیا ہے۔ ادھر کانگریس ایم ایل اے شکیل احمد خان نے کہا ہے کہ نتیش کمار ہی عظیم اتحاد کے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ راج بھون کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ تمام ایم ایل ایز اور ایم پیز نے متفقہ طور پر این ڈی اے اتحاد چھوڑنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد میں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: