مہاراشٹر

نہرو میموریل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج اجنٹہ میں ؛ ہم ہیں لاجواب کوئز انعامی مقابلے کا کامیاب انعقاد

اجنٹہ: (سیّد عبدالقدوس علی) : آزادی کے 75 ویں امرت مہوتسو کے موقع پر اردو ایجوکیشن سوسائٹی اجنٹہ کے زیرانصرام جاری نہرو میموریل اردو ہائی اسکول اجنٹہ میں نہایت شاندار اور بڑے جنگی پیمانے پر "ہم ہیں لاجواب” کوئز انعامی مقابلہ اسکولی وسیع میدان پر منعقد کیا گیا۔ پرنسپل سید منیر الدین کی صدارت میں منعقدہ اس مقابلے میں بحیثیتِ مہمان خصوصی نہرو میموریل اردو پرائمری اسکول کے سابق صدر مدرس شیخ متین احمد اور زوم کوچنگ کلاسیس اجنٹہ کے ڈائریکٹر پٹھان ماجد خان موجود تھے۔
مذکورہ بالا مقابلہ شعبہ ثقافتی امور کے انچارج مدرس شیخ آصف و کبیر فاروقی کی رہبری میں دو راؤنڈ میں یعنی جماعت پنجم تا ہفتم اور ہشتم تا دہم لیا گیا۔ نصابی مواد مضمون پر مبنی اس مقابلے میں طلباء وطالبات نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ اپنی شرکت درج کرائی۔ اناؤنسر کی ذمےداری اساتذہ کبیر فاروقی،سید احتشام حسین،مختار خان،شیخ آصف اور دیان اللہ خان نے عمدہ طرز پر نبھائی۔اسکورر کی حیثیت سے اساتذہ پٹھان عبدالرحیم،سید ندیم الدین،نوید خان محمد اسامہ اور ٹائم کیپر کے فرائض اساتذہ شیخ ذاکر،شیخ امان،وکیل خان اور شیخ عبدالجبار نے بحسن خوبی انجام دیے۔
منعقدہ اس کامیاب مقابلہ پر پرنسپل اور اسٹاف کو صدر سوسائٹی کمال فاروقی اور اراکین عاملہ نے مبارکباد پیش کی۔
سپروائزر سید معزالدین اور انچارج صغیر خان کی زیر سرپرستی تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے نے اپنا تعاون پیش کیا۔واضح رہے کہ تمام فاتح گروپ پنجم الف،ششم‌ ج،ہفتم ب،گاما گروپ اور علما گروپ کو یوم جمہوریہ کی سالانہ تقریب میں دیدہ زیب انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس طرح کی اطلاع مدرسہ ہذا کے شعبہ نشرواشاعت کے انچارج مدرس کبیر فاروقی نے دی۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!