شعروشاعری

آج کے حالات

قلمکار –عبدالنجیب سوداگر
ضلع پریشد اردو اسکول اپلی’
وڑونی’ بیڑ

بڑھ رہی ہے آپس میں حسد و جلن
مشکل سا ہوگیا ہے اب لوگوں کا مِلن
رہو سب اتفاق سے مت چھوڑو سُخن
کیا تماشہ ہے یہ اپنوں سے ہی گُھٹن
یا خُدا ہماری قوم کو کیسا لگا ہے گہن
سدھر جاؤ ہر ایک کو ضرور ہونا ہے دفن
ذرا آنکھیں کھولو اُجڑ رہے ہیں سب چمن
ایسے حالات میں بھی ہمارے نہیں کھلتے ذہن
قوم کو سنوارنے کی ہو ہم میں لگن
جواں حوصلے ہوں کوششوں میں مگن
عقابی روح کو بیدار کرو چھوڑو یہ تھکن
طالب منزل ہو تو برداشت کرو کانٹوں کی چبھن
نجیب ان سے کہہ دو جو غافل پڑے ہیں
آگیا ہو شاید اب بازار میں ہمارا بھی کفن

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: