مہاراشٹر

کھام گاؤں : پولے کے دن ہوئے معاملے میں گرفتار تمام ہندومسلم ملزمین کی ضمانت منظور؛ آکاش فونڈکر کی کامیاب نمائندگی

کھام گاؤں: (واثق نوید) : کھام شہر میں گزشتہ 26 اگست کو پولے کے موقع پر بچوں کے درمیان ہوئی مار پیٹ میں گرفتار تمام ہندو مسلم ملزمین کی ضمانت درخواست کو کھام گاؤں شیشن کورٹ نے منظور کرلیا۔ جس سے شہر کی عوام میں رکن اسمبلی آکاش فونڈکر کی کامیاب نمائندگی اور غیر تعصبانہ قیادت کی سرہنا کی جارہی ہے۔
معلوم رہے کہ کھام گاؤں شہر کا شمار گزشتہ پندرہ سالوں پہلے حساس شہر کی حثیت سے بدنام تھا ، ہندو مسلم فساد کی وجہ سے شہر کی پولیس محکمہ میں سرخ رنگ میں اندراج تھا۔ گزشتہ 15 سالوں سے شہر میں ماحول پر امن ہوگیا۔ ہندو مسلم اتحاد کی وجہ سے فساد کا بدنما داغ مدھم ہوگیا تھا۔ کوئی معاملہ ہو بھی جاتا تو فورا آپس میں حل کرلیا جاتا۔ جس کے لئے کھام گاؤں کے رکن اسمبلی آکاش فونڈکر قابل مبارکباد ہے۔
پولے کے موقع پر بیل کی چادر کھینچنے پر دو سماج کے بچوں میں مار پیٹ ، پتھر بازی ہوگئی تھی۔ جیسے حسب روایات دونوں سماج کے ذمہ داران نے آکاش فونڈکر کی قیادت و نگرانی میں آپس میں حل کرلیا اور طے پایا کہ دونوں سماج کے چار چار بچون کے خلاف گناہ درج کیا جائے گا۔ لیکن پولیس نے اس معاملے کو ہندو مسلم فساد قرار دیکر خود ہی فریاد درج کرائی ، گنپتی کے تہوار کو دیکھتے ہوئے پولیس نے کوئی خطرہ مول لینے کا فیصلہ کیا ۔ اور دونوں سماج کے 70 سے 80 افراد پر غیر ضمانتی مقدمات درج کرلیا۔ پولیس کی اس کاروائی کے خلاف آکاش نے کھام گاؤں بند کا کرکے تین اعلیٰ پولیس افسران کو گنپتی وسرجن کے موقع پر شہر سے باہر رکھنے ، اور بے گناہ نوجوانوں کے خلاف مقدمات واپس لینے، غیر ضمانتی دفعہ 308 واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس درمیان جن ہندو مسلم نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ انکی ضمانت کے لئے کھام گاؤں کورٹ میں خود کی نگرانی میں وکلاء کا پینل کھڑے کیا۔ جس نے عدالت کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے پولیس کی کارروائی پر ہی سوال کھڑے کردیا۔ دونوں جانب کی دلال سنے کے بعد کورٹ نے پولے معاملے میں گرفتار ، اور جن پر گناہ درج ہوا ایسے 15 ملزمان کی ضمانت درخواست منظور کردیا۔
آکاش فونڈکر کی اس غیر تعصبانہ قیادت و نماندگی کی مسلم سماج میں خوب سرہنا کی جارہی ہے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!