مہاراشٹر

کھام گاؤں : شہر میں جوہی گارڈن اینڈ لان کا شاندار آغاز

کھام گاؤں: (واثق نوید) :کھام گاؤں شہر کی بڑی ابادی اور شادی بیاہ و دیگر پروگراموں کے لئے نا کافی فنکشن ہال کو دیکھتے ہوئے نوجوان بلڈر و سماجی خدمت گار محمد عامر محمد افسر ندوی نے ایک شاندار لان کی بنیاد رکھی ۔ جس سے شہریوں بالخصوص مسلم عوام کو کافی سہولت حاصل ہوگئی۔ معلوم رہے کہ کھام گاؤں شہر میں مسلم علاقوں میں شادی بیاہ و دیگر پروگراموں کے لئے تین چار ہال موجود ہے جو آج کے حالات کے لحاظ سے نا کافی اور بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ نا چاہتے ہوئے بھی لینا پڑھ رہا تھا۔ اکثر افراد اس کمی کی وجہ سے بڑے بڑے ہوٹلوں میں اپنے پروگرام منعقد کررہے تھے۔ اسی بات کو محسوس کرتے ہوئے محمد عامر نے بدر چوک کے قریب ریلوے لائن کے پاس سمنوے نگر میں ایک شاندار لان بنایا۔ آلودگی سے پاک اور پرسکون ماحول میں بنے اس لان میں تقریب کے لحاظ سے سجاوٹ و دگر انتظام کرکے دیئے جاتے ہے۔ شادی بیاہ ، نکاح ، ولیمہ ، عقیقہ، الوداعیہ اور دیگر فیملی ، ادبی ، سماجی ، پروگراموں کے لئے یہ لان مناسب داموں میں معقول انتظام کے ساتھ فراہم کیا جاتا ہے ۔ خوبصورت ، دیدہ زیب و کشادہ گارڈن ، بھر پور روشنی ، وافر مقدار میں پانی ، کشادہ اسثیج ، بڑا ہال ، تین کمرے اور وسیع عریض پارکینگ کی وجہ سے جوہی لان اینڈ گارڈن عوام کو اپنی طرف متوجہ کررہا ہے۔ کھام گاؤں شہر میں جدید سہولیات کے ساتھ اپنے حق کا جوہی لان اینڈ گارڈن کے بکینگ اور مزید معلومات کے لئے محمد عامر سے 9422188702 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: