مہاراشٹر

متولیو! ٹرسٹیو! وقف اللہ کی پراپرٹی ہے : مفتی محمد ہارون ندوی ؛ اللہ کی پراپرٹی کے ہم چوکیدار ہیں….. وجاہت مرزا چیئر مین وقف بورڈ ؛ جلگاؤں میں وقف بورڈ کا کامیاب اجلاس

جلگاؤں: 18/ستمبر: (کاوش جمیل نیوز) :الپ بچت بھون کلکٹر آفس میں وقف بورڈ مہاراشٹر کے چیئر مین وجاہت مرزا کی صدارت اور مفتی محمد ہارون ندوی کی سرپرستی،کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدر منور خان اور شہر صدر امجد پٹھان کی محنتوں کوششوں سے بڑاکامیاب اجلاس ہوا۔ مفتی محمد ہارون ندوی کی تلاوت کلام پاک اور حمد و نعت خوانی کے بعد آئے ہوئے مہمانوں کا شہر اور ضلع جلگاؤں کی جانب سے شال اور گلدستے دیکر زوردار تالیوں کی گونج میں استقبال ہوا۔ وقف کے مسائل کو لیکر ضلع بھر سے مساجد،مدارس،عید گاہ اور درگاہ کے ذمے دار ٹرسٹ کے نمائندے بڑی کثیرتعداد میں شریک ہوئے۔ ابتدائی تقریر میں صدر جمعیۃعلماء ضلع جلگاؤں مفتی محمد ہارون ندوی نے قرآن اور حدیث کی روشنی میں بیباک انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سنو! وقف اللہ کی پراپرٹی ہے، وقف کا مالک صرف اور صرف اللہ ہی ہے،ہم اور آپ اس کے چوکیدار،نوکر اور نگہبان ہیں۔کل میدان محشر میں ہم سے بڑی جوابدہی ہوں گی،خبر دار کوئی غلطی نہ ہو ورنہ نسلیں بھگتیں گی۔


شہر قاضی مفتی عتیق الرحمٰن نے اپنی بات رکھتے ہوئے وقف کی اہمیت اور اس کی حفاظت و نگرانی پر تفصیلی بات کی اور کہا کہ وقف کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،صرف وقف بورڈ کی نہیں۔
آئے ہوئے ٹرسٹ کے نمائندوں میں ایاز علی نیاز علی،عیدگاہ ٹرسٹ کے فاروق شیخ اور دیگر ذمہ داروں نے وقف بورڈ سے اور حکومت اور زمینوں پر قابض ظالموں کی تکالیف کا ذکر کیا،امجد پٹھان جن کی کوششیں رنگ لائی اور وقف بورڈ کی کانفرنس منعقد ہوئی انہوں نے اپنی بات رکھتے ہوئے وجاہت مرزا صاحب کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔
آخر میں اس اجلاس اور وقف بورڈ کے صدر مہاراشٹر وجاہت مرزا جو ممبر اسمبلی اور مہاراشٹر کانگریس کے اقلیتی سیل کے بھی صدر ہیں، انہوں نے بہت اہم خطاب کرتے ہوئے وقف بورڈ پر تفصیلی بات کی اور کہا کہ ابتک سیاسی اعتبار سے وقف بورڈ کا کام کاج چلتا تھا،لیکن میں دینی اعتبار سے شرعی اصولوں پر کام کروں گا،اللہ کی اس پراپرٹی وقف کو کسی کو کھانے نہیں دونگا،اپنی سات ماہ کی کار کردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ابتک ہم نے 22/افراد پر مقدمہ درج کرائے اور کچھ اعلیٰ ادھیکاریوں کو جیل ہوا بھی کھلائی، ہم پوری طرح سے ایکشن میں ہیں،تالیوں سے ہال گونجنے لگا۔
پرانی خامیوں کمزوریوں کو دور کرنے کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے جلگاؤں ضلع میں ایک پروگرام رکھنے کی ضرورت ہے جس میں بورڈ کے تمام ذمہ دار اور پوری ٹیم رہینگی،اور اسی وقت رجسٹریشن کے ساتھ بہت سارے وقف کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے،ایسا اعلان بھی کردیا۔جس پر لوگوں نے بہت خوشیوں کا اظہار کیا اور وجاہت صاحب کا شکریہ ادا کیا،اس کے بعد آپ بھساول تشریف لے گئے،مفتی محمد ہارون ندوی،امجد پٹھان ساتھ رہے۔وہاں پر ریسٹ ہاؤس میں اس علاقے کے لوگوں کے ساتھ ایسی ہی ایک بڑی میٹنگ منور خان صاحب نے رکھی تھی جو بہت کامیاب رہی، وہاں بھی مفتی ہارون ندوی اور وجاہت مرزا نے وقف پر تفصیلی بات کی اور اس علاقے کے لوگوں کی بات سنی اور فوری مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی بورڈ کی ٹیم کو احکام جاری کئے،بورڈ کی ٹیم سے محترم ساجد پٹھان صاحب اور ناسک سے فیاض صاحب ساتھ تھے۔ غرض یہ کہ وقف بورڈ کے چیئر مین جناب وجاہت مرزا کا یہ دورہ بڑا اہم ترین اور کامیاب رہا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!