مہاراشٹر

شیگاؤں : انجمن اردو اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح

شیگاؤں: (واثق نوید) : طلبہ کو جہل سے علم کی طرف لانے میں کوشاں اور ان کی ہمہ جہت ترقی کے لیے سرگرمِ عمل معروف تعلیمی ادارے”انجمن اردو ہائی اسکول ،شیگاؤں کی دوسرے منزل پر حال ہی میں تعمیر شدہ عظیم الشان عمارت کا افتتاح نہایت خوشگوار ماحول میں عمل میں آیا ۔ اس افتتاحی پروگرام کی صدارت جلگاؤں خاندیش کے معروف سوشل ورکر الحاج عبد المجید بیبا نے فرمائی ۔بطور مہمانِ خصوصی ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر احسان گاڑاوالا ، خازن حسین آگھاڑی ، چالیس گاؤں کے رکن اسمبلی منگیش چوہان ، ماولی گروپ کے صدر نیانیشورداداپاٹل،مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی سیکریٹری سواتی تائی واکیکر ، سلیم میمن ، مدثر پٹیل ، بلال ٹھیکیہ ، افضل پاکیزہ والا ، غنی میمن ، روٹری کلب کے صدر سچن گاڈودیا ، ادارہءھذی ٰ کے صدر الحاج عبدالمجید علی محمد سیٹھ ،ادارے کے فعال سیکریٹری محمد رفیق محمد صدیق سیٹھ ، اور نائب صدر عتیق میمن اور ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے سیکریٹری شبیر پاٹکا اسٹیج پر جلوہ افروز تھے ۔
عتیق میمن کے ذریعے نشر کردہ اور اسلم کھنڈوانی کے ذریعے مرتب کردہ کتاب "پرتوِ نور ِ افکار ” کی رسمِ رونمائی الحاج عبدالمجید بیبا کے دست ِ مبارک سے ادا کی گئی ۔ یہ کتاب 30 سے زائد ماہرین ِ علم و ادب کے ان تبصروں اور تاثرات پر مشتمل ہے جو سلیم الدین عامر صاحب کے اصلاحی شعری مجموعے ” نور ِ افکار ” پر کیے گۓ تھے۔
اس پروگرام میں سیمی انگلش کے طلبہ نے ایکشن گیت پیش کیا ۔نائب صدرِ انجمن محمد عتیق میمن نے بڑے مدلل انداز میں اپنے ادارے کی ترقی کی روداد حاضرین کے گوش گزار کی ۔ادارے کی ترقی کو دیکھتے ہوۓ ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر محترم احسان گاڑاوالا نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سواتاتائی واکیکر، شریمان نیانیشور دادا پاٹل ، محترم منگیش چوہان ، جناب شبیر پاٹکا اور عبدالمجید بیبا نےبھی سامعین سے خطاب فرمایا ۔اس کے بعد ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے معتمد شبیر پاٹکا والا کے دست ِ مبارک سے ربن کاٹ کر متذکرہ عمارت کا افتتاح عمل میں آیا ۔
پروگرام کی غرض و غایت پیش کرنے کے علاوہ نظامت بھی شیخ عابد سر نے انجام دی جبکہ رسم ِ اظہار ِ تشکر فعال پرنسپل عمران خان نے نبھائی ۔ اس پروگرام میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبہ اور ان کےسرپرست حضرات نے شرکت فرمائی ۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: