بابا صاحب دھابیکر ودھیا لیہ بارسی ٹاکلی میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

اکولہ: ( بذریعہ ذاکر نعمانی) : اکو لہ ضلع کے با ر سی ٹا کلی تعلقہ میں واقع با با صاحب دھابیکر ودھالیہ کے وسیع و عریض میدان میں ایک اعزازی جلسہ کا انعقاد کیاگیا مدرسہ ہٰذا کے پرنسپل عالی جناب انگلے سر نے صدارت فرمائی جب کہ مہمانان خصوصی کے طور پرعالی جناب عبدالصبور خان سر( سپر وائزر ) اور ولاس ٹا ٹھے سر موجود تھے۔ پروگرام کی غرض و غایت محترم وقار احمد خان سر نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس شکشک سیل کی جانب سے سید نا شط علی کو ریاستی سطح پر مثالی مدرس اورمہاراشٹر راجیہ شکشک پریشد کی جانب مدرسہ ہذا کے صدر مدرس جناب جی-ایس کالے سر،عبدالنعیم سر، سنیل کڑو سراور اجئے توڑسام سرکو ضلعی تخلیقی ایوارڈ تفویض ہونے پر یہ اعزازی جلسہ منعقد کیا گیابعد ازاں صدر محترم اور مہمان خصوصی کے ہاتھوں ان تمام ایوارڈ یافتگان شخصیات کا شال اور ہار کے ذریعے اعزاز کیاگیا۔اسکے بعد اعزازی شخصیات نے اپنے تاثرات میں ادارہ کا شکریہ ادا کیا نظامت کے فرائض سید شکیل سر نے بہت موثر انداز میں کرتے ہوئے حاضرین كا دل جیت لیا اخیر میں ایس – جے – شندے سر کے اظہار تشکر پر یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔تقریب کو کامیاب بنانے میں بابا صاحب دھابیکر ودھالیہ کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے انتھک محنت کی.