مہاراشٹر

اکولہ : مسلم اردو ہائی اسکول کے مدرس عبدالعزیزکا پرزوراستقبال ؛ مہاراشٹرراجیہ شکشک پریشد نے کیا تعلیمی خدمات کا اعتراف

اکولہ: (واثق نوید) :مہاراشٹر راجیہ شکشک پریشد اکولہ نے ہر سال کی طرح امسال بھی تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کا استقبال کرتے ہوئے انہیں مثالی مدرس کے ایوارڈ سے سرفراز کیا ۔ اسی ضمن میں اکولہ نیو جوگیکر پلاٹ میں واقع مسلم اردو ہائی اسکول کے فعال مدرس عبدالعزیز کا بھی پریشد کی جانب سے پر زور استقبال کیا گیا ۔انکی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مثالی مدرس کے ایوارڈ سے نوازا ۔ اس اعزازی تقریب کی صدارت ایڈوکیٹ موتی سنگھ نے کی ۔ سابق وزیر ڈاکٹر رنجیت پاٹل کے ہاتھوں موصوف کا اعزاز کیا گیا اور انہیں مثالی مدرس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر صابر کمال ، پرکاش چترکر ، بطور خاص موجود تھے۔ موصوف کے اس اعزاز پر اردو ہائی اسکول کے تمام اساتذہ اکرام بھی موجود تھے۔ عبدالعزیز سر کے اس استقبال پر انکے دوست احباب ، رشتےداروں ، نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: