مہاراشٹر

پرانی پنشن کے حصول کے لیے موٹر سائیکل ریلی میں شرکت کریں؛ حسین قریشی

بلڈھانہ: (واثق نوید) : راجستھان، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال ریاستوں نے پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کرکے لاکھوں ملازمین کے خاندانوں کا مستقبل روشن کردیا ہے۔ اسی طرح مہاراشٹر حکومت کو چاہئے کہ وہ یکم نومبر 2005 کے بعد مقرر کئے گئے تمام ملازمین کو 1982 کی پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کرے۔ اس آئینی مطالبے کے لئے 21 ستمبر کو ریاستی سرکاری ملازمین کے ذریعے پرانی پنشن پیغام بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر راجیہ جونی پنشن حق لڈا سینا نے اس پرانی پنشن اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے منعقد کی گئی بائیک ریلی کو عوامی حمایت مل رہی ہے، اس ریلی کو ایک بے مثال و تاریخی بنانے کے لیے ضلع بھر کے ہزاروں جونی پنشن حق سینا کے پنشن سپاہیوں، شکشک سینا کے اساتذہ کے ساتھ تمام اساتذہ اکرم سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ اس میں شرکت کریں۔ یہ عظیم و شان بائیک ریلی کل مورخہ21 ستمبر کو صبح 11.00 بجے جیجاماتا آڈیٹوریم بلڈھانہ سے نکل کر ضلع کلکٹریٹ بلڈھانہ تک جائے گی۔ حسین قریشی ضلع کوآرڈینیٹر، سچن ڈونگاردیو ضلع ایگزیکٹو، ولاس کھیڈیکر ضلع جنرل سکریٹری، نلیش کٹارے ضلع نائب صدر، منیشا بھرڈ خواتین ضلع کوآرڈینیٹر، بالو گوہانے ضلع نائب صدر، مسٹر رام کنگانے ضلع پبلسٹی چیف اور شری راکش جمڑے تعلقہ کوآرڈینیٹر مہاراشٹرا اسٹیٹ جونی پنشن حق لڈا سینا نے تمام اساتذہ سے اس ریلی میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: