اہم خبریں

کامیڈین راجو شریواستو نہیں رہے ؛ 10 اگست کو جیم میں پڑا تھا دل کا دورہ

نئی دہلی: (کاوش جمیل نیوز) :مشہور کامیڈین 58 سالہ راجو شریواستو نہیں رہے۔ وہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اسپتال میں داخل تھے۔ انہوں نے آج صبح آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں آخری سانس لی۔ ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل انہیں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مشہور کامیڈین اور اداکار راجو شریواستو گذشتہ مہینے سے لائف سپورٹ سسٹم (وینٹی لیٹر) پر تھے۔ شریواستو کو 10 اگست کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) میں داخل کرایا گیا تھا اور اسی دن ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔
راجو شریواستو کا اصل نام ستیہ پرکاش شریواستو تھا جن کا تعلق کانپور سے تھا اور وہ اسکرین پر گجودھر بھیا کے نام سے مشہور تھے۔ وہ 25 دسمبر 1963 کو پیدا ہوئے۔ شریواستو اپنی اداکاری سے سب کو ہنساتے تھے۔
شریواستو نے سیاست میں بھی قسمت آزمائی کی۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں، سماج وادی پارٹی نے انہیں کانپور سیٹ سے نامزد کیا، لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے ٹکٹ واپس کر دیا کہ انہیں پارٹی کے مقامی کارکنوں کی حمایت نہیں مل رہی ہے۔ بعد میں وہ مارچ 2014 میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔
راجوشریواستو 1980 کی دہائی کے آخر سے تفریحی صنعت میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے 2005 میں اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ‘دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج’ کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے بعد کافی مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے ‘میں نے پیار کیا’، ‘بازیگر’، ‘بامبے ٹو گوا’ (ریمیک) اور ‘آمدنی اٹھنی خرچا روپیہ’ جیسی فلموں میں کام کیا۔ شریواستو اتر پردیش فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے صدر بھی تھے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: