مہاراشٹر

فرینڈزویلفیئر سوسائٹی کی چینج رپورٹ منظور؛امراوتی تعلیمی حلقوں میں مچی کھلبلی

امراوتی: (واثق نوید) : امراوتی کی فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے شہر کے حبیب نگر میں فرینڈز اسکول بنیاد رکھی گئی تھی جس میں میں کچھ افراد ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
یہ پورا معاملہ چیرٹی کمشنر میں زیر التوا تھا، اس معاملے میں ایڈووکیٹ ملند دیشپانڈے ، فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی کی پیروی کر رہے تھے۔ ملند دیش پانڈے کی کامیاب کوششوں سے آخرکار سچائی کی جیت ہوئی ، اور چیریٹی کمشنر نے محمد یعقوب ماموں اور ایوب محمد کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے چینچ رپورٹ کو منظوری دے دی۔جس سے امراوتی تعلیمی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔
معلوم رہے کہ 1980 میں محمد یعقوب ماموں ، محمد ایوب اور ان کے ساتھیوں نے معاشرے کے غریب اور نادار بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام فرینڈز اسکول کی داغ بیل ڈالی تھی ، لیکن کچھ افراد نے غیر قانونی طور سے اس سوسائٹی پر قبضہ جمانے کی پوری کوشش کی ۔ یہی وجہ ہے کہ 2018 سے اس ادارے کا معاملہ اسسٹنٹ چیرٹی کمشنر میں زیر التوا تھا، جس کا فیصلہ چیرٹی کمشنر نے فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی کے حق میں سناتے ہوئے ۔ محمد ایوب کو صدر اور محمد یعقوب کو سیکریٹری برقرار رکھتے ہوئے چینج رپورٹ منظور کر لی، اس موقع پر ادارے کے صدر محمد ایوب اور سیکرٹری محمد یعقوب ماموں نے کہا کہ اللہ کی رحمت اور فضل سے حق کی جیت ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ سچ کو پریشان کیا جا سکتا ہے، شکست نہیں دی جاسکتی، ادارے کے صدر محمد ایوب اور سیکرٹری محمد یعقوب ماموں نے کہا کہ اب سکول میں غریب اور نادار بچوں کو اچھی تعلیم دی جائے گی، اور اب اساتذہ کو بھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، ادارے کی اس جیت پر ادارے کے صدر محمد ایوب اور سیکرٹری محمد یعقوب ماموں کو مبارکباد ی کا سلسلہ جاری ہے اور پورے شہر میں خوشی کی لہر ہے

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: