مہاراشٹر

امراوتی گریجویٹ کونسل کی نئی فہرست میں ایک لاکھ ناموں کا اندراج کرنے کا عزم ؛ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے علاقائی مشاورتی اجلاس میں حاضرین کا عزم

امراوتی: (واثق نوید) :امراوتی گریجویٹ کونسل کے متوقع انتخاب سے قبل نئی ووٹر لسٹ بنانے کا کام جاری ہے۔ اسی ضمن میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی ترجمان سید جواد حسین نے پہل کرتے ہوئے اکولہ میں امراوتی ڈیویژن کے پانچوں اضلاع کے ضلع پریشد ، نگر پریشد ، مہا نگر پالیکا اور خانگی اداروں کے مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے عہدیداران کا علاقائی مشاورتی اجلاس منعقد کیا تھا۔
25 ستمبر کو صبح 11 بجے خان اصغر حسین بی ایڈ کالج اکولہ میں منعقد اس مشاورتی اجلاس کی صدارت علاقائی صدر واثق نوید نے فرمائی ۔ جبکہ مہمان مقرر کی حیثیت سے امراوتی ضلع پریشد کے وظیفہ یاب پرائمری ایجوکیشن افسر اعجاز اللہ خان ، اور سنگھٹنا کے ریاستی نائب صدر و امراوتی گریجویٹ کونسل انتخاب کے نگراں و مشاہد ، حمید شاریق موجود تھے ۔ مہمانان خصوصی حیات خان (ایوت محل)،
جاوید جوہر (امراوتی)، نور محمد خان (واشم)، سید تنویر (بلڈانہ) ، محمد اظہر الدین (آکولہ) ، موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے سید جواد حسین نے گریجویٹ کونسل کی ووٹر لسٹ میں نام اندارج کرنے کی اہمیت و ضرورت بتاتے ہوئے عزم کیا کہ ان شاءاللہ اردو اساتذہ کی مدد سے پورے حلقے میں ایک لاکھ نئے ووٹرز کا اندراج کریں گے۔ اس تعلق سے انہوں نے پہلے مرحلے میں دیہی علاقوں میں اندراج کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ یکم اکتوبر سے پورے ڈیوژن میں ایک ساتھ یہ مہم شروع کرنے کا طے پایا۔ اندراج مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تعلقہ سطح پر موجود ہر اردو اسکول کے اساتذہ کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اپنے گاؤں میں موجود گریجویٹ افراد کا گھر گھر جاکر سروے کرے اور انکا فارم بھرے۔ انہوں نے یہ سماجی خدمت اسکول ٹائم کے بعد کرنے کی اساتذہ سے درخواست کی۔ بعد ازاں اعجاز اللہ خان نے اساتذہ کی ذمہ داری اور معیار تعلیم پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے سماجی کاموں کے لیے بھی اساتذہ کو آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔ حمید شارق نے اپنے خطاب میں اس منصوبہ کو کامیاب بنانے کے کئے رہنمائی کی انہوں اس بات کا اعتراف کیا کہ سنگھٹنا کی یہ مہم تمام اساتذہ اکرام کے عملی تعاون کے بغیر نا ممکن ہے۔ پانچوں اضلاع سے آئے سنگھٹنا کے ذمہ داران نے یقین دلایا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اجلاس میں پانچوں اضلاع سے کثیر تعداد میں اساتذہ اکرام نے شرکت کی ، اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کا رنجیت پاٹل کے ہاتھوں استقبال کیا گیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اکولہ یونٹ کے اساتذہ اکرام نے خوب محنت کی ۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!