نسرین بانو چاندا،سولاپور ضلع ہندی شکشك سنگھ کے مثالی معلم ایوارڈ سے سرفراز

سولاپور: (محمد مسلم کبیر) : مہاراشٹر ہندی شکشک مہا منڈل پونے کے زیرِ اہتمام جاری سولاپورضلع ہندی شکشك سنگھ کی جانب سے مثالی ہندی ٹیچر ایوارڈ امسال سیٹیزن ہائی اسکول سولاپور کی معلمہ نسرین بانو اخلاق چاندا کو ہندی درس و تدریس میں معیاری خدمات کے پیش نظر تفویض کیا گیا۔ محترمہ نسرین چاندا غیر ہندی دان طلباء کو سہل اور آسانی سے ہندی سکھانے کا ہنر رکھتی ہیں۔اُن کے مطابق ہندی قومی زبان ہونے کے باوجود اس زبان کی طرف سنجیدگی سے نہیں دیکھا جاتا در حال یہ کہ طلباء بھی اس مضمون کی پر توجہ نہ دینے سے اُن کے نشانات کا فیصد کم ہو جاتا ہے۔ سولاپور کے سیوا سدن ہائی اسکول میں منعقدہ اس تقریب میں شہر کے معزز مہمانوں ،اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ محترمہ نسرین چاندا کو اس ایوارڈ دیئے جانے پر دوست احباب، اساتذہ، طلباء اور رشتے داروں نے مبارکباد پیش کی ہے۔