مہاراشٹر

اکولہ رفاہ فاونڈیشن کے زیرِ اہتمام NEET اور JEE میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کا اعزاز

اکولہ: (واثق نوید) : رفاہ فاونڈیشن گزشتہ سالوں سے آکولہ ضلع کے لیے تعلیمی اور سماجی میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے. اسی مقصد سے 25 ستمبر کو انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ہال میں ایک اعزازیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں رفاہ فاونڈیشن کی جانب سے NEET اور JEE میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کا اعزاز کیا گیا اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی اس محفل کا نورانی آغاز معین گوہر نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا رفاہ فاؤنڈیشن کے صدر ، مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ودربھ انچارج نعیم فراز نے ابتدائی کلمات اور تقریب کی غرض و غائیت پیش کی ۔ رفاہ فاونڈیشن کی دعوت پر موجود اكولہ کے تمام سماجی خدمات انجام دینے والی فلاحی تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی جن کے ہاتھوں تمام طلبہ کا اعزاز کیا گیا ۔اس موقع پر بالخصوص NEET course پڑھانے والے اساتذہ ۔صابر علی سر( BOND INTITUTE) ،ہرنیت سنگ سر ( BRIGHT INSTITUTE) ،سجّاد احمد خان (BRILLIANT INSTITUTE)، نے گیارہویں اور بارہویں کے طلبہ کی رہنمائی کی اور انھیں مخصوص طریقے سے پڑھائی کرنے کے طریقے بتائے نیٹ میں درپیش مشکل مسائل پر روشنی ڈالی اور بارہویں کے بعد کون سے کریئر چنے جاسکتے ہیں اس کے لیے Career guidance کا سیشن لیاگیا ۔ جس سے تمام طلبہ نے استفادہ حاصل کیا۔ رفاہ فاونڈیشن کےسیکریٹری امین لودھی صاحب نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے رکن راجو قریشی سر نے اس اعزازیہ تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیے. رفاہ فاؤنڈیشن کے فعال رکن ڈاکٹر محسن امین نے آئے ہوئے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔تقریب کو کامیاب بنانے میں رفاہ فاؤنڈیشن کے سیکرٹری امین لودھی ، نائب صدر شگفتہ جمال و دیگر ممبران کا تعاون حاصل رہا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!