مہاراشٹر

جامعتہ الفلاح اعظم گڑھ یوپی کے صدر جامعہ مولانا نظام الدین اصلاحی رح کے سانحہ ارتحال پر جالنہ میں تعزیتی نشست کا اہتمام

جالنہ: ( شیخ احمد جالنوی کے ذریعے) : دفتر جماعت اسلامی ہند دکھی نگرقدیم جالنہ پر *مولانا الیاس خان فلاحی *(معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر) کی زیر نگرانی مرحوم مولانا نظام الدین اصلاحی (سابق امیر حلقہ گجرات و مدھیہ پردیش جماعت اسلامی ہند ) اور مرحومہ شبانہ باجی (رکن جماعت جالنہ) و مرحوم تنویر عالم (حافظ تحسین عالم رکن جماعت جالنہ کے بھائی) کے لیے تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
مولانا الیاس خان فلاحی نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ مرحومہ شبانہ باجی اور انکے افراد خاندان کی تحریک اسلامی کے لیے کافی قربانیاں رہی ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ شبانہ باجی اور مرحوم تنویر عالم کی مغفرت فرمائیں آمین۔
اس کے بعد *مولانا الیاس خان فلاحی * ( معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر) نے مرحوم مولانا نظام الدین اصلاحی رح کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ مولانا نظام الدین اصلاحی رح *جامعتہ ا لفلاح اعظم گڑھ* اتر پردیش نے *صدر جامعہ* کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیا ، مولانا اس عظیم درس گاہ میں ہمارے استاد تھے ، آپ کو علوم قرآنیات پر دسترس حاصل تھا ۔ آپ کے پڑھانے کا انداز اتنا موثر تھا کہ آپ کا پڑھایا گیا سبق جماعت کے ہر طالب علم کو ازبر ہوجاتا تھا۔
مولانا نے تحریک اسلامی کے تقاضے کے پیش نظر اپنی ملازمت کو ترک کرکے تحریک کے لیے اپنے آپ کو فارغ کرلیا تھا۔ آپ نے سابقہ میں گجرات اور مدھیہ پردیش کے امیر حلقہ کے طور پر اپنی خدمات کو انجام دیا ۔ واضح رہے مرحوم مولانا نظام الدین اصلاحی رح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ممبر اور جماعت اسلامی ہند کے *پہلے امیر مولانا محترم ابوللیث اصلاحی رح* کے بھائی تھے ۔ مولانا محترم کی تدفین ان کے گاؤں چاندتکی اعظم گڑھ اتر پردیش میں عمل میں آی۔ آخر میں دعا کی گئی کہ اللّہ تعالیٰ مرحوم مولانا محترم نظام الدین اصلاحی رح اور تمام مرحومین کی دینی ، تحریکی خدمات کو شرف قبولیت عطاء فرمائیں ، انکے درجات کو بلند فرمائں اور ،انکی مغفرت فرمائیں ، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں، اور تحریک اسلامی کو ان کا نعمل البدل عطاء فرمائیں ، آمین ثمہ آمین۔
اس موقع پر جماعت اسلامی ہند جالنہ کے امیر مقامی شیخ اسماعیل ، شیخ ابراہیم ضلعی صدر ایم پی جے، صدر مقامی ایس آی او سفیان خان ، فرحت الفیہ باجی مقامی ناظمہ حلقہ خواتین ، صدر مقامی جی آی او شمامہ ابتسام ، حافظ تحسین عالم اور ارکان کارکنان مرد و خواتین جماعت اسلامی ہند جالنہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!