مہاراشٹر

پوسد : غلام نبی آزاد اردو ڈی ایڈ کالج میں تقریب تقسیم انعامات

پوسد: (واثق نوید) : ہفتے کے روز غلام نبی آزاد اردو ڈی ایڈ کالج پوسد میں تقسیم انعامات کی ایک پر رونق تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں زیر تربیت معلمین و معلمات نے بھرپور شرکت کی ۔گزشتہ دنوں کالج میں منعقدہ جشنِ رابطہ منعقد ہوا تھا جسے پورے ضلع میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی اور کئی اسکولوں اور کالجوں میں اس تقریب کا کئی ہفتوں تک تذکرہ رہا۔ اس تقریب میں پہلے ثقافتی سرگرمیاں انجام دی گئیں جن میں تلاوت (عثمان غنی) حمد (مدیحہ فردوس) نعتیں (لائبہ مہر، لائبہ فردوس) ہزل (خنساء فاطمہ) ترانہ ( خوشبو پروین) اور تقریر (بے بی نور) شامل تھے ۔تقریب کے صدر نشین پرنسپل شہاب الدین شیخ تھے جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے معروف شاعر و ادیب خان حسنین عاقب اور نثار احمد خان لکچرر موجود تھے ۔ اس پروگرام کے پہلے سیشن کی نظامت سمیہ فردوس اور دوسرے سیشن کی نظامت مدیحہ فردوس نے نہایت عمدہ طریقے سے انجام دی ۔ دوسرے سیشن میں تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد ہوا جس کے تحت جشن رابطہ میں جن طلباء نے حصہ لیا تھا انہیں کتابیں، قلم اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔ اس تقریب میں زیر تربیت معلمین و معلمات نے بھی یوم اساتذہ کی مناسبت سے اپنے اساتذہ کو قلم کا اور کالج کے لیے ایک چھوٹا سا مائکروفون کا تحفہ دے کر اساتذہ اور کالج کے لیے اپنی عقیدت اور وابستگی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر خان حسنین عاقب نے اس قسم کی سرگرمیوں کے مسلسل انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کاغذ قلم سے زیادہ عملی سرگرمیوں کے ذریعے سیکھتے ہیں اس لیے ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بڑی توجہ، منصوبہ بندی اور تواتر کے ساتھ کرنا چاہیے ۔
جناب نثار احمد خان نے زیر تربیت معلمین کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مزید مطالعہ کرنا چاہیے اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی ہم نصابی سرگرمیوں کے طور پر حصہ لینا چاہیے ۔ جب کہ تقریب کے صدر شہاب الدین شیخ نے کہا کہ معلم وہ ہے جو طلباء کو سب کچھ دے اور انہیں اس لائق بنائے کہ وہ ایک مثالی معلم بن سکیں ۔ تمام طلباء و طالبات نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ تقریب کے انعقاد میں حصہ لیا اور اسے کامیاب بنایا۔ طلباء کی جانب سے سال اول کے متعلم معلم اور تکنیکی امور کے ذمہ دار مرزا منہاج بیگ نے تقریب کے انتظامی امور خوش اسلوبی سے نبھائے ۔ مدیحہ فردوس کی مترنم آواز میں پڑھی گئی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا ۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!