مہاراشٹر

دیول گاؤں مہی: ضلع پریشد اردو اسکول کی انتظامیہ کمیٹی تشکیل ؛ شیخ سمیر رضا کا بطور ماہرِتعلیم انتخاب

بلڈھانہ: (واثق نوید) : بلڈھانہ ضلع کے تاریخی قصبے دیولگاؤں مہی کی ضلع پریشد اردو اپر پرائمری اسکول کی اسکول انتظامی کمیٹی برائے سال 2022-23ء کا انتخاب عمل میں آچکا ہے۔گزشتہ روز اس سلسلے میں ایک جلسۂ سرپرستان کا انعقاد عمل میں آیا جس میں اولیائے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے میں سے اسکول انتظامی کمیٹی کے اراکین کو منتخب کیا۔ جماعت اول، پنجم، ششم اور ہفتم کے سرپرستوں میں سے ایک ایک رکن جبکہ جماعت دوم، سوم اور چہارم کے سرپرستوں میں سے دو دو اراکین کے بشمول کل دس اراکین کا انتخاب عمل میں آیا۔ ماہرِ تعلیم کے طور پر دیولگاؤں مہی کے معروف و ہردلعزیز اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان شیخ سمیر رضا کا اِتفاق رائے سے انتخاب عمل میں آیا۔ ضلع پریشد اردو اپر پرائمری اسکول کی اسکول انتظامی کمیٹی میں بطور ماہر تعلیم شیخ سمیر رضا کے انتخاب پر تعلیمی حلقوں، اولیائے طلبہ اور اہلیان دیولگاؤں مہی میں مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ شیخ سمیر رضا کو ہر طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!