مہاراشٹر

اُردو ٹیچرس سنگھٹنا UTS کے وفدنے شکشک آمدار ایڈوکیٹ کر ن راؤ سرنائیک کو میمورینڈم دیا

اکولہ: (ذاکر نعمانی) :اکولہ شہر کے اِسکا وٹ گائیڈ ہال میں اساتذہ حلقہ انتخاب کے علاقائی ایم ایل اے جناب ایڈوکیٹ کر ن راؤ سرنائیک کی جانب سےاکو لہ ضلع کی تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک میٹنگ رکھی گئی۔ جس میں ضلع پریشدایجوکیشن آفیسرمادھیامک محترمہ ڈاکٹر سوچتا پاٹیکر کی خصوصی شرکت رہی۔ اس میٹنگ میں اُردو ٹیچرس سنگھٹنا UTS کی اكولہ یونٹ نے اپنے ایک وفد کے ساتھ محترم ایم ایل اے صاحب کو ایک میمورینڈم کے ذریعے اپنے مطالبات کو رکھا ۔UTS کے علاقائی صدر ڈاکٹر صابر کمال سر نے تعلیمی مسائل پربات چیت بھی کی اسی وقت ایم ایل اے صاحب نے متعلقہ آفیسر کو مارکنگ کی اور میمورینڈم میں شامل نقاط کو جلد از جلد حل کر نے کو کہا۔ اُردو ٹیچرس سنگھٹنا UTS کے علاقائی صدر ڈاکٹر صابر کمال ، علاقائ نائب صدر لیکچرر شیخ حسن کامن والے، علاقائی سکریٹری ڈاکٹر عتیق احمد ، نشر و اشاعت سیکٹری ڈاکٹر ذاکر نعمانی ، لیاقت علی میر صاحب و ارا کین موجودتھے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!