مہاراشٹر

حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے ؛ گریش مہاجن اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے، وزیر تعلیم کو میمورنڈم

مالیگاؤں: (نامہ نگار) : حکومت ریاست مہاراشٹر میں اساتذہ کے زیر التوا مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے، یہ بات دیہی ترقی کے وزیر گریش مہاجن نے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138کے وفد کے ساتھ ایک میٹنگ میں منترالیہ میں کہی۔ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے مطالبات رکھے گئے کہ ریاست میں 66 ہزار اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی ضرورت ہے، اساتذہ کی اہلیت اور ذہانتTAIT امتحان کا ٹائم ٹیبل فوراً ظاہر کیا جائے، وزیر تعلیم نے یقین دہانی کرائی کہ امتحان دو ماہ کے اندر کرایا جائے گا،تنظیم نے TET نتائج کی تاخیر پر توجہ مبذول کرائی جس پر وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے کہا کہ نتائج کی تیاری آخری مراحل میں ہے تین ہفتوں میں رزلٹ کا اعلان کر دیا جائے گا،تنظیم کی جانب سے آ گھوست اسکولوں کو گرانٹ کے ساتھ گھوست کرنے کے مطالبہ پر کہا گیا ک پرائیویٹ پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سکولوں کو پرچلت کے مطابق سو فیصد گرانٹ پر فیصلہ وزیر اعلی ایکناتھ شندے کریں گیں۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پرپوزل تیار کر دیا جائے گا۔
0-20 سے کم طلباء والے اسکول بند نہ کیے جائیں یہ مطالبہ پر کہا گیا کہ کمیٹی بنائی جاے گی آخر میں فیصلہ لیا جائے گا۔
تنظیم نے وزیر دیہی ترقیات کے سامنے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں ٹرانسفر ہوئے اساتذہ کے مسایل کو رکھتے ہوئے 10 فیصد کی 20 فیصڈ کرنا نیز ٹیچر بھرتی فوراً کر کے اساتذہ کو کاریہ مکت کرنے کے مطالبہ پر وزیر موصوف نے کہا کہ TAIT امتحان کی تیاری جاری ہے اساتذہ بھرتی شروع کرینگے، 20 فیصد معاملے میں لوکل بوڈیز سے مشورہ کر فیصلہ لینگے، اساتذہ کو کاریہ مکت کرنے کے احکامات جاری کیے جاے رہے ہیں، اندرون ضلع تبادلے فوراً شروع کریگے، وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے تمام میونسپل کارپوریشنوں کو حکومت کی جانب سے 100 سبسڈی دینے کا مطالبہ کیا گیا، دو مہینے میں فیصلہ لینے کے امکانات ہیں۔ دیگر مطالبات تحریری شکل اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138کے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، وزیر تعلیم دیپک کیسرکر، دیہی ترقی کے وزیر گریش مہاجن، تعلیم کے سکریٹری رنجیت سنگھ دیول کو دیا گیا ہے۔وفد میں تنظیم کے بانی و جنرل سکریٹری ساجد نثار احمد، ایوت محل ضلع صدر محمد پرسو والے، رضوان احمد، ثمینہ مختار، رضوانہ شبنم، منیار جہاں آرا اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!