مہاراشٹر

عقیل احمد خان یاورخان مہاراشٹرراجیہ اردو شکشک سنگھٹنا شاخ پاتورتعلقہ کے صدرمنتخب

اکولہ: (ذاکر نعمانی) :اکولہ ضلع کے پا تور تعلقہ کے کھیٹی بستی میں واقع ضلع پریشد اردو مدرسہ وسطانیہ کھیٹی پنچایت سمیتی پاتور میں بتاریخ یکم اکتوبر 2022 بروز سنیچر ایک نشست کا انعقاد عمل میں آیا – جس میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی ترجمان جناب سید جواد حسین صاحب، ریاستی نائب صدر جناب حمید شارق صاحب، اور مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا ضلع اکولہ کے صدر جناب محمد اظہر الدین صاحب بطور مہمان خصوصی شریک بزم تھے – اس نشست میں سنگھٹنا کے کارہائے نمایاں کا ذکر ہوا – اور ضروری گفت و شنید کے ساتھ ہی مروس شاخ پاتور کو فعال بنانے کے لئے نئ کمیٹی کی تشکیل کی راہ ہموار کی گئی – اولین مرحلے میں عہدہ صدارت کے لئے جناب عقیل احمد خان ابن یاور خان صاحب کی نامزدگی کا اعلان کیا گیا – ضلعی صدر اظہر الدین صاحب نے عہدہ صدر کا تقرر نامہ، نو منتخب صدر عقیل احمد خان کو پیش کیا – عقیل احمد خان( مدرس کھیٹی)ایک فعال، دین دار، سماجی خدمت گزار، اور ایک دیانت دار معلم کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں – تقریب کی آراستگی میں عبدالرفیق صاحب سینئر مدرس کھیٹی کی کاوشیں قابل ذکر رہیں – اس موقع پر پاتور پنچایت سمیتی کے صدر مدرسین و اساتذہ کرام کے علاوہ دیگر معزز حضرات بھی موجود تھے. عقیل احمد خان کے تعلقہ صدر منتخب ہونے پر ہر طرف سے مبارکبادی کا سلسلہ شروع ہے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!