عالمی خبریں

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی ریلی پر فائرنگ ؛ عمران خان زخمی حالت میں اسپتال میں داخل

پاکستان: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ریلی پر فائرنگ کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فائرنگ میں عمران خان زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی ٹانگ پر چوٹ لگی ہے۔ فائرنگ کے بعد کہرام مچ گیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ جیو نیوز نے اس کی اطلاع دی ہے۔pakistan imran khan
عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی نے فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے ‘حقیقی آزادی مارچ’ کے نام سے لاہور سے اسلام آباد تک عظیم الشان ریلی کررہے ہیں۔ خان کے ساتھ پارٹی کے ہزاروں کارکن دارالحکومت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ مارچ 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔
آج (3 نومبر) حقیقی آزادی مارچ وزیر آباد شہر پہنچا۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ مارچ ظفر علی خان چوک پر پہنچا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس فائرنگ سے عمران خان کی ٹانگ زخمی ہوئی ہے۔ اس واقعے میں چار دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حملہ آور نے اے کے 47 بندوق سے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد کہرام مچ گیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ حملے کے بعد عمران خان کو بلٹ پروف گاڑی میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پی ٹی آئی پارٹی کے رہنما فیصل جاوید بھی حملے میں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!