مہاراشٹر

لاکھنواڑہ : لشكريہ ہائی اسکول میں منایا گیا یوم دستورہند

کھام گاؤں: (واثق نوید) : لشکریہ ہائی اسکول اینڈ محمد شریف جونیئر کالج لاکھن واڑه میں 26 نومبر کو یوم دستور ہند جوش و خروش سے منایا گیا۔ جلسہ کی صدارت یعقوب الرحمان (ایوت محل ) نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر سبکدوش صدر مدرس محمد ابراہیم موجود تھے۔ ادارہ کے صدرغنی غازی نے دستور ہند سے متعلق معلومات دی مسودہ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈ کرنے آرٹیکل 29 اور 30 میں اقلیتوں کو اختیارات تفویض کئے کہ وہ اپنے تعلیمی ادارے قائم کر کے اپنے سماج کو ترقی اور خوش حالی کے راستے پر گامزن کر سکتے ہیں صدر تقریب یعقوب الرحمان نے فرمایا دستور نے شہریوں کو چھ بنیادی حقوق تفویض کئے ہیں جن میں مساوات، آزادی استحصال کی مخالفت مذہب کی آزادی تعلیم و ثقافت کی آزادی اور دستور کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی شامل ہیں۔ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مطالعہ کی اہمیت وافادیت پر زوردیا جبکہ اساتذہ کو اپنے فرائض دیانت داری کے ساتھ انجام دینے کی نصیحت کی یعقوب الرحمان نے اسکول کا معائنہ کیا اور ہر کلاس کو مضمون کے لحاظ سے آراستہ کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے ادارہ میں تعلیم کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی خوب سراہنا کی۔ اس موقع پر اسکول کمیٹی کے ممبران شفیع اللہ خان زور آور خان محمد رفیق شیخ معظم اور پر نسل محمد ذاکر حسین نے مہانوں کا استقبال کیا جب کہ غنی غازی نے جلسہ کی غرض و غایت بیان کی اور رسم شکریہ بھی ادا کی طالبات نے تلاوت قرآن پاک کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال کی نظم "خودی کا سر نہاں ” مترنم آواز میں سنا کر سامعین کا دل جیت لیا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!