مہاراشٹر

دیولگاوں مہی : ضلع پریشد اردواسکول میں اقبال ، آزاد ، نہرو اورٹیپو کی جینتیوں کا اہتمام

بلڈانہ: (واثق نوید) :معروف تعلیمی ادارے ضلع پریشد اردو اپر پرائمری اسکول، دیولگاؤں مہی (تعلقہ دیولگاؤں راجہ، ضلع بلڈھانہ) میں یومِ اردو، یومِ تعلیم ،یومِ اطفال اوریوم ٹیپو کا اہتمام کیا گیا۔ اسکول کے اساتذہ نے عظیم قومی شخصیات پر طلبہ کو قیمتی معلومات دیں۔ طلبہ نے ان شخصیات پر تقاریر پیش کیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع پریشد اردو اپر پرائمری اسکول، دیولگاؤں مہی اپنی معیاری تعلیم و تربیت کے لحاظ سے علاقہ بھر میں معروف ہے۔ اس اسکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے علاوہ ثقافتی پروگرام بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔ مختلف ملی و قومی رہنماؤں کی جینتیوں کو بھی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ نومبر کا مہینہ کئی ملی و قومی رہنماؤں کی یوم پیدائش کا مہینہ ہے۔ اسی مہینہ میں علامہ اقبال، مولانا آزاد،جواہر لعل نہرو اور ٹیپو سلطان وغیرہ عظیم شخصیات پیدا ہوئیں۔ شاعر مشرق علامہ اقبال کی یوم پیدائش 9 نومبر کو یومِ اردو، مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش 11نومبر کو یومِ تعلیم اور پنڈت جواہر لعل نہرو کی یومِ پیدائش 14 نومبر کو ملک بھر میں یومِ اطفال اور 24 نومبر کو یومِ ٹیپو کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ضلع پریشد اردو اپر پرائمری اسکول، دیولگاؤں مہی میں بھی ان عظیم قومی شخصیات کی یوم پیدائش کے موقع پر یومِ اردو، یومِ تعلیم اور یومِ اطفال کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس شیخ ضمیر رضا سر، سینئر معلمین ریاض احمد سر، شیخ افسر سر، لحاظ احمد سر، وسیم سر، شیخ امین سر، سعیدہ باجی، ناظمہ باجی، شریفہ باجی اور عبدالرحمٰن سر ودیگر موجود تھے۔ اسکول کے طلبہ نے عمدہ تقاریر پیش کرتے ہوئے علامہ اقبال، مولانا آزاد ،جواہر لعل نہرو اور ٹیپوسلطان کی زندگیاں اور ان کے کارنامے بیان کیے۔ صدر مدرس ضمیر رضا سر اور دیگر اساتذہ کرام نے بھی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ عظیم قومی شخصیات کی زندگیوں کے دلچسپ پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر اسکول کے طلبا و طالبات نے عزم کیا کہ وہ ان عبقری شخصیات کی زندگیوں اور ان کے کارناموں سے تحریک پاکر علم و عمل کی دنیا میں بلند ترین مقامات پر فائز ہونے کی کوشش کریں۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!