مہاراشٹر

بارسی ٹاکلی مکتب مدرسہ عربیہ ابو ہریرہ بارسی میں تقسیم انعامات سیرتِ نبوی کا انعقاد

بارسی ٹاکلی: (واثق نوید) :ہر سال کی طرح امسال بھی سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ عقیدت و احترام سے منایا گیا جس میں مدرسہ عربیہ مکتب ابو ہریرہ اکولی بیس بارسی ٹاکلی کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ۔واضیح ہو کے اتوار کوجن طلباء وطالبات نے اپنی پوشیدہ جبلتوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئےاول
،دوم ،سوم ،چہارم ،پنجم مقامات حاصل کئے انکی ہمت افزائی کی گئی ۔یہ پروگرام معلم مولوی مشیر احمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا اور مہمان خصوصی کے لئے اردو گرلس اسکول کے معاون مدرس علی عمران غلام علی کو مدعو کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز علی عمران نے اپنی مختصر تقریر سے کیا بعد ازاں طلباء وطالبات کو خوبصورت شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیکر ان کی ہمت افزائی کی گئی ۔اول انعام -عائشہ سید ارشاد علی ،دوم انعام انعم انجم سید عبدالرازق علی اور وسیع اللہ خان زکاءاللہ خان ،سوم عربیہ سید ارشاد علی ،چہارم حمیرہ سید مظہر علی ،پنجم انعام عائشہ تبسم شیخ مبین کو دیا گیا ۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!