مہاراشٹر

اورنگ آباد کے ہونہارسپوت نے ملک و قوم کا نام کیا روشن ؛ عمرکمال فاروقی لندن میں بیرسٹر کے اعزاز سے سرفراز

اورنگ آباد: (بذریعہ عبدالوہاب) : قرآن میں سب سے پہلا حکم اقرا کا دیا گیا ہے اور مروجہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے دونوں جہاں کی کامیابی کےلئے کوششیں کرنا یہ ہر مسلمان پر فرض ہے اور اپنے اسی فرض کو نبھاتے ہوئے اورنگ آباد کے ہونہار طالب علم عمر کمال فاروقی نے ئندن سے بیرسٹر کی ڈگری حاصل کرتے ہوئے مثال قائم کی ہے۔ umar kamal farooqui 02اورنگ آباد مہاراشٹر سے بنیادی تعلیم حاصل کرتے ہوئے لندن کے لنکز ان یونیورسٹی سے بیرسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ عمر مراٹھواڑہ کے پہلے بیرسٹر اور مہاراشٹر کے بہت کم بیرسٹروں میں سے ایک ہے۔ ہندوستان ایک دولت مشترکہ ملک ہونے کے ناطے ہمیشہ بیرسٹر ہونے کی اہمیت رکھتا ہے۔ بھارت میں وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل اور اسدالدین اویسی بھی بیرسٹر تھے۔ ان کے علاوہ مہاتما گاندھی کو بار کونسل آف انگلینڈ اینڈ ویلز میں بیرسٹر بھی کہا جاتا تھا۔واضح رہے کہ بیرسٹر عمر فاروقی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی مہاراشٹر کے سینئر قائد کمال فاروقی کے فرزند ہے ۔اورنگ آباد کا یہ ہونہار سپوت دوران تعلیم بھی ہندوستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں سرگرم عمل رہا لنکنز ان لندن کی معزز سوسائٹی نے بیرسٹر کے طور پر اہل افراد کے لیے مائیکل ماس ٹرم کی بار کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تاریخی تقریب میں بمبئی ہائی کورٹ کے وکیل اور مہاراشٹر اسٹیٹ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان عمر کمال فاروقی کو لنکنز ان کے خزانچی جوناتھن کرو نے بیرسٹر کے جلیل القدر خطاب سے نوازا۔ اس تقریب میں اس سے قبل برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم جیسے مارگریٹ تھیچر، ٹونی بلیئر، ڈیوڈ کیمرون، سنگاپور، ملائیشیا کے وزرائے اعظم اور دنیا بھر سے دیگر قانونی ماہرین نے میزبانی کی ہے۔ یقین محکم، عمل پیہم کی نصیحت کو اپنے کردار میں اتارتے ہوئے اس با صلاحیت نوجوان نے نوجوانوں کےلئے ایک مشعل راہ تیار کی ہے۔ عمر کمال فاروقی کی اس کامیابی پر ملک اور دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاجارہا ہے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!