مہاراشٹر

امراوتی : انس خان نے صرف 13 ماہ میں کیا قرآن حفظ ؛عصری تعلیم حاصل کرتے ہوئے کیا یہ قابل ستائش کارنامہ

امراوتی: (واثق نوید) :امراوتی شہر کے ڈی ایڈ کالج علاقے کے ساکن اسلم خان کے چھوٹے فرزند انس خان نے انوکھا کارنامہ انجام دیکر سب کو حیرت زدہ اور خوش کردیا ۔ انصار نے محض 13 مہنوں میں قرآن مجید کو یاد کرلیا قابل ذکر بات یہ ہے کہ عصری تعلیم حاصل کرتے ہوئے وہ فی الحال نویں جماعت میں زیر تعلیم ہے ۔
ملی جانکاری کے مطابق لال کھڑی علاقے میں واقع مدرسہ جامعہ اصحاب صفہ کے طالب علم نے عصری تعلیم حاصل کرتے ہوئے محض 13 مہنوں میں قرآن حفظ کرلیا ، حافظ انس خان اسلم خان فی الحال ندا ہائی اسکول میں نویں جماعت میں زیر تعلیم ہے ۔ عصری تعلیم حاصل کرتے ہوئے اتنی چھوٹی عمر میں قلیل مدت میں قرآن حفظ کرنا کیسی کارنامے سے کم نہیں ہے ۔ ایسی لئے سماج کے مختلف شعبوں کی جانب سے انکے اس کارنامہ کی سراہنا کی جارہی ہے ۔ اسی ضمن میں مدرسہ جامعہ اصحاب صفہ میں انصار خان کا پر زور استقبال کیا ۔ اس استقبالیہ تقریب میں مولانا عبد المتین ، حافظ ناظم انصاری ، مفتی زاہد ، مفتی عبدالعظیم ، مولانا عابد ، مفتی عمار ، مولانا صوفیان ، مظہر صوفی ، سید عطاء اللہ ، سلیم خان ، و شہر کی دیگر معزز شخصیات موجود تھی ، حافظ انصار نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے استاد مولانا صوفیان ، اپنے والدین ، اساتذہ اکرام ، بڑے بھائی اور جمیل کالونی مسجد کے امام و خطیب مفتی عبدالعظیم خان کو دیا ہے ۔ اس موقع پر حاضرین نے انصار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!