مہاراشٹر

وحدتِ اسلامی ہند، اکولہ کے آنکھوں کے جانچ کیمپ میں ۳۵۰ سے زیادہ مریضوں کی جانچ اور ۱۲۵ سے زیادہ چشمے کئے گئے تقسیم جونا شہر اکولہ میں وحدتِ اسلامی ہند، اکولہ کا آنکھوں کے جانچ کیمپ کا شاندارانعقاد

اکولہ: مقامی جونا شہر کے اگر بیس علاقہ مغل نیشنل اُردو گرلس ہائی اسکول میں وحدتِ اسلامی ہند، اکولہ اکائی نے مقامی لوگوں کےلئے آنکھوں کے جانچ کیمپ کا شاندار انعقاد کیا۔ اس موقع پر ۳۵۰ سے زیادہ مریضوں کی جانچ کی گئی، ۱۲۵ سے زیادہ چشمے دیئے گئے اور مُفت میں ڈراپس اور دوائیاں دی گئی اور موتیابند کے مریضوں کا کفایتی خرچ میں آپریشن کیا جائے گا۔ اس کیمپ میں ڈاکٹر سیّد عمران صاحب ایم ایس آپٹھلمولوجی ،انسائٹ آئے ہاسپٹل کا اسٹاف اور ڈاکٹر سروش الرحمٰن خان نے اپنی خدمات انجام دی۔
اس سے پہلے مُختلف علاقوں میں پانچ کیمپ لیے گئے جس میں ۱۵۰۰ سے زیادہ مریضوں کی جانچ ، ۵۰۰ سے زیادہ چشمے ، ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کی مُفت دوائیاں اور ۱۰۰ سے زیادہ موتیابند آپریشن (فیکو سرجری) کرائے گئے۔
کیمپ کی افتتاحی تقریب میں جمیل آزاد صاحب صدر فرینڈ سرکل سوسائٹی ، محمّد فاروق صاحب سیکرٹری مغل نیشنل گرلز اُردو ہائی اسکول ، مولانا بدر الدین امام اگر بیس مسجد ، عبد الرؤف پہلوان اور لالا پٹھان بطور مہمانِ خصوصی موجود رہے۔ افتتاحی تقریب میں بولتے ہوئے محمّد فاروق صاحب نے وحدتِ اسلامی اکوله کے کاموں کی ستائش کی اور کہا کہ وحدتِ اسلامی اکوله سماج میں اچّھے کام کررہی ہے۔ڈاکٹر عبدالعلیم نے اپنی گفتگو میں وحدتِ اسلامی اکوله کے کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ وحدتِ اسلامی آنکھوں کے جانچ کیمپ ،جی ایم سی میں کھانے کی تقسیم، سردیوں میں کمبل کی تقسیم، مریضوں کی مالی معاونت، دارالفرقان، داراليسری (شرعی پنچایت) بے گناہ قيدیوں کی جیل سے رہائی وغیرہ جیسے کام معاشرے میں اللہ کے فضل سے انجام دے رہی ہے۔کاشف جمال خان صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں وحدت فاؤنڈیشن کے اراکین اور وحدتِ اسلامی اکولہ کے ذمّہ داران نے اپنی توانائیاں صرف کی۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!