دینی تعلیمی بورڈ جمعتہ العلماء مدنی روڑ مالیگاؤں کی دارلعلوم حبیبیہ گوکل واڑی مقام پوسٹ کرنجکھیڑہ میں آمد

پھلمبری: (سید عبدالقدوس ) : بروزبدھ کو قاری حفیظ الرحمن صاحب شمسی مولانا محمد مختار صاحب جمالی حافظ فاروق صاحب اور حاجی عبد الحمید محمد یعقوب صاحب قریشی پر مشتمل وفد کی دارلعلوم حبیبیہ گوکل واڑی مقام کرنجکھیڑہ میں حاضری ہوئی اور دارلعلوم حبیبیہ گوکل واڑی کے تمام تر کاموں کا جائزہ لیا گیا باقی کاموں کے پراکرنے پر تبادلہ خیالات ہوۓ اور اطراف و اکناف میں مکاتب کے قیام کی فکر ہوئ جن مقامات پر امام نہیں ہے وہاں پر امام کا انتظام کرنے کی اور جن مقامات پر امام ہے وہاں پر تعلیم و تربیت بہترین نظام عمل میں آئے فکر ومشورہ کیا گیا لحیئہ عمل تیار ہوا کچھ مکاتب کو دینی تعلیمی بورڈ نے اپنے نظام میں شامل کیا اور آئندہ بھی کئے مکاتب کو دینی تعلیمی بورڈ شامل کرنے سے متعلق عزائم کئے اس موقع پر امام مسجد بن عفیف مولانا محمد حسن صاحب اشاعتی وذمہ دار ۔حافظ محمد سمیر صاحب امام مسجد کارخانہ مولانا محمد عمیر صاحب امام مسجد اقصیٰ وزمہ دار فیاض خان صاحب وریاب الدین سید نہال بھائی بال کھیڑہ کے لوگ موجود تھے قاری حفیظ الرحمن صاحب نے مدارس کے قیام کی ضرورت واہمیت اور ان کے چل نے چلانے سے متعلق پر مغز خطاب کیا مولانا محمد مختار صاحب جمالی نے مکاتب کی اہمیت اور تعلیمی نظام کو کیسا مضبوط بنایا جائے اس پر بہت ہی کار آمد باتیں بتائیں ناظم دارلعلوم حبیبیہ گوکل واڑی مقام کرنجکھیڑہ مولانا امان اللہ خان صاحب نے مدرسے کے تمام کاموں کا جائزہ کرایا اور قاری حفیظ الرحمن صاحب شمسی کی دعاء پر وفد دارلعلوم حبیبیہ گوکل واڑی مقام کرنجکھیڑہ سے اگلے سفر کی طرف روانہ ہوا اس موقعہ پر باسڑی نمبورا وتپون کے زمہ دار وائمہ بھی اس موقع پر موجود تھے.