مہاراشٹراسٹیٹ اردوساہتیہ اکادمی سے مفت کتابیں حاصل کریں ؛ سپرنٹنڈنٹ؍ایگزیکٹیوآفیسرہاشمی سید شعیب کی اپیل

ممبئی: (کاوش جمیل نیوز) :اردو زبان و ادب کے فروغ کیلئے مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی مسلسل کوشاں ہے ۔بچوں اور بڑوں میںکتابیں پڑھنے کا ذوق و شوق بڑھانے کیلئےہر سال اردو اکادمی کی جانب سے اسکولوں، کالجوں اور لائبرریوں کو مفت کتابیں اور رسائل فراہم کئے جاتےہیں۔ ریاست بھر کے تمام اسکولوں، کالجوں اورعوامی لائبرریوں کے ذمہ داران سے گزارش ہے کہ وہ لیٹر ہیڈ پر تحریری درخواست کے ساتھ دفتری اوقات کے دوران اردو اکادمی کے آفس میں بذات خود تشریف لائیں اور اس بہترین موقع کا فائدہ اٹھائیں۔ اس بات کا خیال رہے کہ پوسٹ یا کوریئر کے ذریعے کتابیں ارسال نہیں کی جائیں گی۔مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں۔
دفترکا پتہ:مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی ، ڈی ڈی بلڈنگ، دوسرا منزلہ، اولڈ کسٹم ہاؤس، شہید بھگت سنگھ روڈ، فورٹ، ممبئی۔۴۰۰۰۰۱
فون نمبر:022-22672703
ای میل:msurduacademy@rediffmail.com
(ہاشمی سید شعیب)
سپرنٹنڈنٹ؍ایگزیکٹیوآفیسر