مہاراشٹر

اقلیتی اسکالرشپ (جماعت اول تا ہشتم) کو دوبارہ شروع کیا جائے …… ایم آئی ایم اکولہ شہر صدر؛ مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سےاکولہ ضلع کلکٹر کے ذریعہ وزیر اعظم کو براہ راست دی گئی درخواست

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) : پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کو دی جانے والی اقلیتی اسکالرشپ (پری میٹرک اسکالرشپ) کو حکومت کی جانب سے بند کردیا گیا ہے اس اسکالر شپ کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے مجلس اتحاد المسلمین (ایم۔آئی۔ایم) کی اکولہ یونٹ ضلع کلکٹر کے دفتر پہنچی اور وزیر اعظم سے درخواست کی،جس میں کہا گیا ہے کہ پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت میں پڑھنے والے طلباء کے لیے مذکورہ اسکالرشپ کے تحت طالب علم کو ایک ہزار روپیے حکومت کی جانب سے دیا جاتا تھا اس اسکالر شپ کو حکومت کی جانب سے بند کیا جا چکا ہے جس کی وجہ سے ملک کے لاکھوں طلباء کو معاشی نقصان اٹھانا پڑ سکتاہے۔میمو رنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیں اور اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے دوبارہ شروع کیا جاۓ۔ امسال اسکالرشپ فارم بھرتے وقت طلبہ کو انکم ورہائشی سرٹیفکیٹ،پاسپورٹ فوٹو وغیرہ بنانے کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہےاور تقریباََ دو سو روپے کا خرچ بھی ھوا ہے۔ مجلس نے حکومت کے اس فیصلے پر مذمت کی اور درخواست کی کہ ہندوستان میں اقلیتی برادری کے لاکھوں طلباء کو اسکالرشپ بحال کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کےاکولہ شہر صدر عبدالمناف، آصف احمد خان ، محمد مصطفیٰ (کارپوریٹر)، ،چاند خان ،عمران خان ربّانی اور عبدا لناصر کی رہنمائی میں موجود تھے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!