مہاراشٹر

کیندر پرمکھ کی خالی آسامیاں بھرنے کے احکام جاری ؛ اردو کا خصوصی ذکر ، مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی زبردست کامیابی

کھام گاؤں: (واثق نوید) :حکومت مہاراشٹر کے وزارت تعلیم نے یکم دسمبر کو ایک جی آر نکال کر مہاراشٹر میں کیندر پرمکھ کی خالی آسامیوں کو جلد از جلد پر کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ جس میں ضلع پریشد ایکزیکٹیو چیف افسر کو واضح طور پر اردو اسکولوں کی تعداد دیکھتے ہوئے اردو کیندر پرمکھ طے کرنے کی بات کہی گئی۔ جو مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس جی آر نکالنے پر مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے بانی و ریاستی صدر ایم اے غفار نے وزیر تعلیم دلیپ وسنت راؤ کیسرکر ، محکمہ تعلیم کے سیکرٹری رنجیت سنگھ دےاول ، کا شکریہ ادا کیا ۔
معلوم رہے کہ اسکولوں کے معیار تعلیم کی جانچ کرنے ، تعلیمی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور افسران و اسکول کے درمیاں ربط قائم رکھنے کے لیے کیندر پرمکھ کی سینررٹی، و اہلیتی امتحان کے ذریعے نامزدگی کی جاتی ہے۔ اردو اسکولوں کی جانچ کے لئے کوئی اردو دان کیندر پرمکھ نہ ہونے کی وجہ سے اردو اسکولوں کے معیار پر بہت نقصان ہورہا تھا ۔ اس بات کو محسوس کرتے ہوئے مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ایک وفد نے ریاستی صدر ایم اے غفار کی قیادت میں 30 جنوری 2006 کو منترالہ میں محکمہ تعلیم کے چیف سیکرٹری سے ملاقات کرکے اردو اسکولوں کے لئے اردو داں کیندر پرمکھ کی تقرری کا مطالبہ کیا تھا ۔ جیسے موصوف نے منظور کرکے متعلقہ افسران کو اردو کیندر پرمکھ کی تقرری کے تعلق سے احکامات جاری کیے تھے۔ مگر اس پر عمل بجاوری نہ ہونے سے ایم اے غفار نے اس تعلق سے محکمہ تعلیم سے خط و کتابت کیا ۔ بالآخر 22 مارچ 2010 کو ایجوکیشن ڈاریکٹر نے مہاراشٹر کے تمام ایجوکیشن افسران کے نام لیٹر نکال کر اردو کیندر پرمکھ لینے کی ہدایات دی ۔ جس کا اثر یہ ہوا کہ کچھ اضلاع میں اردو کیندر پرمکھ کو نامزد کیا گیا ۔ لیکن یہ تعداد بہت کم تھی ۔ ایم اے غفار کی اس ضمن میں کوششیں جاری رہے ۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آج یکم دسمبر کو کیندر پرمکھ کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کا حکم نامہ (G.R) جاری ہوا تو اس میں اردو داں کیندر پرمکھ کی تقرری کے تعلق سے واضح ہدایت موجود ہے۔ تعلیمی حلقوں میں یہ اردو اسکولوں کے لئے مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی بہت بڑی کامیابی مانی جارہی ہے۔ اس کامیاب نماندگی ، کارکردگی اور مظبوط قیادتِ کے لئے سنگھٹنا کے بانی و ریاستی صدر ایم اے غفار کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!