آکوٹ : شاعرتغزل کلیم شاداب کے اعزازمیں مشاعرہ

اکولہ: (واثق نوید) : پاسبانِ اردو ادب و جماعت اسلامی شہر آکوٹ کی ہمہ تعاون سے اردو کے مشہور شاعر جناب کلیم شاداب کا اعزاز کیا گیا کلیم شاداب کا شعری مجموعہ حسن تغزل نے اردو دنیا میں خوب مقبولیت حاصل کی جس کے باعث پاسبان ادب گروپ کی جانب سے انکا اعزاز کیا گیا اس تقریب میں اعزازی مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حسین احمد واصف اور نظامت کے فرائض غلام فرید نے انجام دئے
تمام شعراء اکرام نے خوب سے خوبتر کلام پڑھا اور ایک ادبی ماحول بنادیا جس کے شوروغل سے ماحول بن گیا ۔ واثق ندیم ۔عارف سراج ۔داور نوید ۔نعیم خان نعیم ۔ڈاکٹر محب وفا۔ زبیر قاسمی ۔شاکر خان شاکر ۔عامر سہیل ۔اسلم راہی ڈاکٹر نوید شیخ ۔عازم الاسلام عازم ۔شہزاد منصوری ۔فرقان احمد کے اشعار پر داد و تحسین کے سلسلے نے ہنگامہ برپا کردیا مشاعرہ خوب کامیاب رہا جس میں پاسبان ادب گروپ کے اراکین ۔سمیر خان ۔اسلم خان ۔جنید خان ۔عبدالذاکر ۔ عبید خان ۔جاوید خان ۔رہبر کاظم الدین ۔نوازالدین نے اس اعزازی مشاعرے کے انعقاد میں انتھک محنت کی اور اسے اتنا کامیاب بنایا کہ یہ ایک تاریخ ساز اعزازی مشاعرہ بن گیا ۔۔۔