مہاراشٹر

” نئی قومی تعلیمی پالیسی (نیپ ۲۰۲۰) مختلف پہلو اور مستقبل” تعلیمی سیمنار کا انعقاد ; پوسد ، وحدتِ اسلامی ہند ، نے کی اساتذہ اکرام و اسکول انتظامیہ کی رہنمائی

پوسد: (واثق نوید) :وحدتِ اسلامی ہند پوسد یونٹ تعلیمی کمیٹی کی جانب سے زوہین فنکشن ہال میں ایک کامیاب تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ایوت محل ضلع سے کثیر تعداد میں اساتذہ اکرام نے شرکت کی۔ جس میں ابراہیم خلیل عابدی سابق پروفیسر سابو صدیق کالج ممبئی، پروفیسر تنویر احمد , ایم جی ایم یونیورسٹی اورنگ آباد، خان حسنین عاقب ممبر بال بھارتی لینگویج کمیٹی پونہ، محمّد عتیق شیخ ممبر بورڈ آف اسٹڈیز فور سائنس بال بھارتی پونہ و محمّد مصدق
صدر ضیاء میموریل فاؤنڈیشن پھول ساونگی بطور مہمانِ خصوصی و مقرر رہے۔ سیمینار کا آغاز حافظ محمد ذیشان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔افتتاحی کلمات نقیب مشرقی مہاراشر بسم اللہ شیخ نے پیش کیۓ۔مقامی مقررین حضرات نے دیۓ عناوین پر خیالات کا اظہار کیا۔ سہیل مرزا نے نظامت کی۔ سید عمر نے مترنم آواز میں ترانہ پیش کیا۔ڈاکٹر تنویر احمد نے مدلل موٸثر انداز میں اپنی بات رکھی اور کہاکہ نئی تعلیمی پالیسی تعلیم کو پرائویٹائزیشن کی طرف لے جانے والی سازش ہے۔جس سے تعلیم مہنگی ہو جائے گی اور غریب طبقہ تعلیم سے دور ہو جائے گا۔ پروفیسر خلیل عابدی نے اس تعلیمی پالیسی کا تجزیہ کیا اور کہاکہ یہ برباد کر دینے والی پالیسی ہے اور سماج کو زعفرانی رنگ میں رنگنا چاہتی ہے۔ اسکے تدارک پر بھی موصوف نے گفتگو کی۔وہاب ملک نے وحدت اسلامی، اس تعلیمی پالیسی پر کیا سوچتی ہے اور کیا کرنا چاہتی ہے اسکی وضاحت کی ۔آخر میں مقامی ناظم معین الدین اقبال نے آۓ ہوۓ مہمانان ،معززان شہر ،اسکول کے زمہ داران و مرد و خواتین اساتذہ اکرام کا شکریہ ادا کیا۔وہاب ملک کی دعا پر اس تعلیمی سیمینار کا اختتام ہوا۔سیمنار کو کامیاب بنانے میں تعلیمی کمیٹی کے ارکان و عہدیدران نے محنت کی

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!