طلباء وطالبات کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کریں ؛ داروا میں برار تعلیمی کارواں کے سیمینار میں خان محمد اظہر حسین اور وجاہت مرزا کا خطاب

ایوت محل: (واثق نوید) :ملت ایجوکیشنل کمپلیکس داروا ضلع ایوت محل میں برار تعلیمی کارواں کا یک روزہ تعلیمی سیمینار منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے خان محمد اظہر حسین نے فرمایا کہ تعلیم کے میدان میں نت نۓ چیلینج اور نئ ٹکنالوجی کا سامنا کرنا پڑیگا اسگے لۓ طلباء وطالبات کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کریں ریاستی کونسل کے رکن ڈاکٹر وجاہت مرزا نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے آزادانہ اؤر منصفانہ تعلیمی پالیسی کے لیے وہ سرکاری سطح پر کوشاں ہیں اور یہ کہ اقلیتوں کے تعلیمی اداروں میں خالی آسامیاں پر کرنے لۓ جلد ہی سرکاری حکم نامہ جاری کیا جا ۓ گا اس موقع پر مفتی محمد اشفاق قاسمی نے کارواں کے اغراض و مقاصد بیان کۓ جبکہ سرفراز نواز خان’غنی غازی’ابرار فاروقی نے بھی اظہار خیال کیا محمد الیاس سر اور پرنسپل نعمان نے مہمانوں کا استقبال کیا سیمینار میں پورے ضلع کی اسکولوں کے انتظامیہ’ صدر مدرسین ”اساتذہ اور شہر کے معزز حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی