مہاراشٹر

کھام گاؤں: لڑکی دیکھنے گئے اور نکاح پڑھا کرواپس آئے ؛ باغبان فیملی کا قابلِ ستائش و قابل تقلید کارنامہ

کھام گاؤں: (واثق نوید) : مسلم پرسنل لا بورڈ کے جانب سے چلائی گئی آسان و مسنون نکاح تحریک کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں بلڈھانہ ضلع کے کھام گاؤں و اطراف سے آسان و مسنون نکاح کی ایسی مثالیں سامنے آرہی ہیں جو قابل تقلید و قابل ستائش ہیں۔ ایسے نکاح کی تشہیر برائے ترغیب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
تاخیر سے ملی جانکاری کے مطابق کھام گاؤں شہر کی باغبان فیملی میں ایک مثالی نکاح عمل میں آیا جس کی جتنی تعریف کریں کم ہے۔جو آج کے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین نمونہ ہے۔ کھام گاؤں شہر کے پھاٹک پورہ کے ساکن فروٹ مرچنٹ یاسین باغبان اپنے پوتے ذوالفقار ابن دوش محمد کے رشتے کے لئے لڑکی دیکھنے شیرپور جین کے ساکن محمد رفیق کے گھر اپنے خاندان کے چند افراد کے ساتھ گئے تھے۔ لڑکی پسند آنے پر دونوں خاندانوں کی رضامندی پر بغیر کسی غیر ضروری رسم و رواج کے نکاح پڑھا لیا گیا۔ لڑکی دیکھنے گئے اور نکاح کرکے واپس لوٹے۔ شہر میں اس نکاح کی خوب سراہنا کی جارہی ہے۔ ہر کوئی دلہا دلہن کو خوش گوار ازدواجی زندگی کے لئے دعاؤں سے نواز رہا ہے۔ یہ شادی جہان قابلِ ستائش ہیں وہیں قابل تقلید بھی ہے ۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!