لاکھنواڑہ اور دیول گاؤں ساکر شاہ کی ضلع پریشد اردو اسکولوں میں دینیات مقابلے؛ ملت ویلفیئر ٹرسٹ لاکھنواڑہ کی قابل ستائش سرگرمی

کھام گاؤں: (واثق نوید) : دیہی اسکولوں کے طلباء میں مذہبی بیداری پیدا کرنے کی غرض سے لاکھنواڑہ کی فعال تنظیم ، ملت ویلفیئر ٹرسٹ کے جانب سے ضلع پریشد اردو مڈل اسکول لاکھنواڑہ اور ضلع پریشد اردو مڈل اسکول دیولگاوں ساکر شاہ میں دینیات ٹیسٹ منعقد کئے گئے ۔ اول دوم سوم مقام حاصل کرنے والے طلباء کی ہمت افزائی کے لئے دونوں اسکولوں میں پروگرام منعقد کئے گئے اور طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔
ضلع پریشد اردو مڈل اسکول لاکھن واڑہ ضلع بلڈھانہ میں تقسیم انعامات کا جلسہ انعقاد پذیر ہوا جس میں ملت ویلفیئر ٹرسٹ لاکھن واڑہ کی جانب سے ان طلباء وطالبات کو اول دوم سوم انعامات سے نوازا گیا جنھوں نے دینات ٹیسٹ میں امتیازی نشانات حاصل کۓ تھے
جلسہ کی صدارت عبدالرحیم عبدالقدیر نے فرمائی جبکہ عظمت اللہ خان ‘شیخ غفار ‘محمد جنید ‘شیخ سلیم ‘انصار خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے پروگرام کے کنوینر صدر مدرس سرفراز خان تھے شکریہ کی رسم معاون مدرس مجاہد حسین نے ادا کی پروگرام کے انتظامات کی ذمہ داریوں کو معلمات شاہینہ محمد ظہور ‘نکہت زرین’فوزیہ فرحین ‘جبین پروین ‘عفت پروین اور معلم عبدالحمید نے بخوبی انجام دیا اس مقابلے میں درجہ ہشتم کے تمام طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ جبکہ دیول گاؤں ساکر شاہ میں منعقد تقسیم انعامات جلسے صدارت روشن خان نے فرمائی ، مفتی عمران ‘مولوی محمد اسرار ‘نائب صدر آصف شیخ ‘رنجیت باپو دیشمکھ شیخ ابرار ممبر ‘بالا صاحب وانکھیڑے بطور مہمانان خصوصی موجود تھے صدرِ مدرس اعجاز احمد شیخ پروگرام کے کنوینر تھے نیز نظامت قدیر شاہ( مدرس) نے فرمائی رسم شکریہ معاون مدرس ثاقب اعجاز خان نےادا کی دینیات کے ٹیسٹ میں اول انعام الفیہ انجم شیخ مختار ‘دوم انعام منزہ کوثر شیخ نثار جبکہ سوم انعام الفیہ پروین شیخ انصار نے حاصل کیا معلمہ ثمرین ظفر نے ٹیسٹ کی تیاری کرانے میں دیگر اساتذہ کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔