مہاراشٹر

جماعت اسلامی ہند بلڈھانہ کا یک روزہ ضلعی اجتماع کا کامیاب انعقاد ؛ ہمارا وجود ہماری بقاء دفاع اوراقدام دعوت دین کے ذریعے ممکن…… واجد علی خان ناسک

بلڈھانہ:22 جنوری: (رپورٹ ۔ذوالقرنین احمد) :جماعت اسلامی ہند بلڈانہ ضلع کا یک روزہ ضلعی اجتماع "تم ہی سربلند رہو گے اگر تم مومن ہو”عنوان کے تحت عیدگاہ میدان جونی بستی بلڈانہ میں 22 جنوری 2023 بروز اتوار صبح دس بجے تا عصر انعقاد عمل میں آیا ،اس اجتماع میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور دانشوران ملت و رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا۔ حافظ مجاہد قریشی صاحب نے تذکیر بالقرآن پیش کیا، امیر مقامی ڈاکٹر یسین صاحب نے افتتاحی خطاب کیا ، محمد اظہر الدین صاحب نے حالات کی سنگینی اور قرآن و سنت کی رہنمائی کے عنوان پر تقریر پیش کی جس میں اسپین میں اسلام کے خلاف پابندیوں اور وہاں کی ان حالات میں خواتین نے بچوں کی دلوں میں قرآن و ایمان کو کیسے پروان چڑھایا روشنی ڈالی‌ اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے بعد مذاکرہ بعنوان اسلامی معاشرہ میں ہمارا رول کے عنوان میں ذیلی عنوان زوجین پر محترمہ زہرہ جبین صاحبہ نے خطاب کیا معاشرہ میں جب بے حیائی اور اخلاقی اقدار کو پامال کیا جارہا ہے ہو ایسے حالات میں مرد و خواتین کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ محترمہ غزالہ صاحبہ نے معلم کے عنوان پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا درس و تدریس ایک نازک کام ہے اور ذمہ داری بہت اہم ترین مقدس ترین فریضہ ہے۔ تعلیم کے ذریعے نسلوں کی تربیت ،تذکیہ، تطہیر، اور نسلوں میں تہذیب و ثقافت، تحریکی سوچ و فکر کو منتقل کرنا ہے‌۔ معلمین کو ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ تدریس ایک امانت ہے امانت ایمان کا جز ہے جسے ایمانداری سے پورا کرنا ایک استاد کی ذمہ داری ہے۔jih buldhana
مفتی ضمیر سراجی صاحب نے اسلامی معاشرے میں تاجر کے حیثیت سے ہمارا رول کیا ہونا چاہیے پر روشنی ڈالی حدیث کا حوالہ پیش کرتے ہوئے کہا تجارت کرنے والوں کیلئے دو خصوصیات اہم ہے سچائی اور امانت داری ان باتوں کا فقدان پایا جاتا ہے۔
مفتی ابو شاہ قاسمی صاحب نے اسلامی معاشرے میں عالم دین کی کیا ذمہ داریاں ہے پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالم کے اندر اللہ کا ڈر ہونا چاہیے، انکی غذا حلال ہونی چاہیے، عالم کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے میں بستی گلی محلے کے حالت پر نگاہ رکھے اور اپنی عوام کو معاشرتی زندگی میں اسلامی اصولوں پر عمل کرنے کیلئے آمادہ کریں۔
سیاسی و سماجی رہنما کی اسلامی معاشرہ میں کیا ذمہ داری ہے کے عنوان پر ڈاکٹر شاکر صاحب نے کہا جو لوگ سیاست میں حصہ نہیں لیتے وہ اپنے حقوق سے محروم رہے جاتے ہیں سیاست کو گندہ سمجھنے کی وجہ سے آج ہم بنیادی حقوق سے محروم ہے ابھرتی ہوئی مسلم قیادت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو این آر سی کے خلاف احتجاج کے وقت حکومت نے یو اے پی اے جیسے دہشت گرد مخالف قانون کے تحت پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔ہمیں ایک مخلص قیادت کو کھڑا کرنے کی ضرورت ہے اور مخلص قیادت کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔
شیخ متین صاحب نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا جو معاشرہ قرآن و حدیث کے قوانین پر چلتا ہے وہ اسلامی معاشرہ کہلاتا ہے،اسلامی معاشرہ کا قیام تمام مسلمانوں کا فرض عین ہے۔ عملی اقدامات اور مستقل مزاجی سے کام کرنے کی ضرورت ہے، اسلامی معاشرہ زوجین سے بنتا ہے اور اسکی ابتدا اپنے آپ کی اصلاح سے شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ زوجین کے اندر اعتماد، محبت، بے حد ضروری ہے۔ مرد بیوی کا لباس ہے بیوی مرد کا لباس ہے جس کا مطلب جیسے لباس انسان کی عزت کی حفاظت کرتا ہے وہ ایک دوسرے کی عزت کی حفاظت کریں۔ اسکولوں و مدارس کے تعلق سے کہا کہ یہ تجارت کے ذرائع نہیں ہونے چاہیے بلکہ قوم کی خدمت اور نسلوں کی علمی و اخلاقی ، تحریکی فکر کو پروان چڑھانے کیلئے ہونا چاہیے۔ تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے حلال معاش کے ذرائع کو اپنانا ضرور ہے تاکہ انسانوں کے حقوق کو ادا کیا جاسکے۔ چھوٹی چھوٹی صنعتوں کو شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ علماء کرام کو مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہوکر معاشرے کی اصلاح و تعمیری کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اصلاح معاشرہ منصوبہ بندی اور عصری تقاضے کے عنوان پر واجد علی خان صاحب ناسک نے تقریر میں نماز، مطالعہ ، دعوت دین، خدمت خلق، اجتماعیت ، ورزش ، صفائی ، موت و آخرت میں جوابدہی کا احساس کے عنوانات پر روشنی ڈالی، اسلامی تعلیمات اور حالات حاضرہ کا مطالعہ کرنے، سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرتے ہوئے برادرن وطن کو دین کی دعوت پیش کرنے کی ترغیب دی۔ غربت کو مٹانے، تعلیمی ترقی، بیماری عیادت کے ذریعے انسانوں کی خدمات کیجیے، بلا سودی بینک کے قیام کو یقینی بنائے، فیملی کاؤنسلنگ کیجئے اور موت کی تیاری کرنے آخرت کیلئے نیک اعمال کا ذخیرہ کرنے کی طرف متوجہ کیا۔خواتین کیلئے خصوصی نظم کیا گیا ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے اجتماع میں شرکت کی۔ اجتماع کے کنوینر حافظ مجاہد اور امیر جماعت ڈاکٹر یسین صاحب نے اجتماع کی کامیابی کیلئے انتھک کوشش کی۔ ضلع سے ہزاروں افراد نے شرکت کی دعا کے ساتھ اجتماع کا اختتام عمل میں آیا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!