دیولگھاٹ : جامعہ اسلامیہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میں چودھواں عظیم الشان سالانہ جلسۂ عام کا انعقاد

بلڈھانہ : ( واثق نوید) :علاقہ برار کی دینی و عصری درسگاہ جامعہ اسلامیہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ دیولگھاٹ ضلع بلڈانہ میں سترہ جنوری بروز منگل کو مفتی حنیف صاحب ناظم مدرسہ بحر العلوم بالاپور کی سر پرستی میں چودھواں سالانہ عظیم الشان جلسۂ عام تقسیم و اسناد کا انعقاد جامعہ کے وسیع وعریض میدان میں کیا گیا جلسے کا آغاز جامعہ کے طالب علم مصعیب ذاکر نےتلاوت قرآن پاک سے کیا بعدازاں جامعہ کے طلباء نے اپنا پروگرام پیش کیا جس میں حمد پاک، نعت پاک، انگریزی، اردو، مراٹھی زبان میں تقاریر پیش کیا اور خوب داد و تحسین حاصل کیں جلسۂ عام کی صدارت حضرت مولانا مفتی روشن صاحب قاسمی ناظم و بانی دارالعلوم سونوری،جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء ودربھ،سیکریٹری رابطہ اسلامیہ مہاراشٹر نے فرمائی اس عظیم الشان جلسۂ عام میں ملک کی ممتاز شخصیت شیخ الحدیث،رئیس المقررین، سلطان الواعظین، بلبل گجرات حضرت مولانا قاری احمد علی صاحب فلاحی دامت برکاتہم نے فرمائی اس پروقار جلسۂ عام میں جامعہ کے خوش نصیب طلبہ یسن امجد راجور،مزمل شکیل بلڈانہ،معیز الدین صلاح الدین سلوڑ کی حفظ قرآن کی تکمیل پر حضرت مولانا قاری احمد علی صاحب فلاحی دامت برکاتہم کے ہاتھوں دستار بندی کی گئیں،
اس عظیم الشان جلسۂ عام میں بطور مہمانان خصوصی مفتی انیس الدین اشرفی صاحب قاضی شریعت دارلقضا آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، مہتمم دارالعلوم احیاءسنت لوہارہ آکولہ،مولانا اشراق صاحب ناظم مدرسہ بنات رائے پور، مولانا یونس صاحب ناظم مدرسہ مفیدالاسلام کھام گاؤں، مولانا اشرف صاحب ناظم مدرسہ حسینیہ بلڈانہ،حافظ مختار صاحب ناظم مدرسہ قاسم العلوم دھاڑ،مولانا مدبر صاحب خطیب وامام مرکز مسجد چکھلی بلڈانہ،مولانا عبدالمقیت صاحب ناظم مدرسہ فاطمہ الزھرا چانڈول ، مولانا خلیل ندوی صاحب ،مفتی سجاد خان صاحب صدر جمعیتہ العلماء تعلقہ بلڈانہ، مفتی الیاس خان صاحب صدرجمعیتہ علماءسندھ کھیڑراجہ ، الحاج نسیم صاحب سورت، زاہد سیٹھ سوپر اسٹیل ملکاپور، مظہر بھائی بھٹی بھوکردن نےشرکت کیں، اس موقع پرحضرت مولانا قاری احمد علی صاحب فلاحی دامت برکاتہم نے کہا کہ ہر مسلمان کو چاہیے کہ1۔ وہ محبت کے ساتھ روزانہ سو مرتبہ درود شریف کا اہتمام۔ 2۔ اللہ رب العزت کی ذات پر کامل یقین، اورہر چیز اللہ ہی سےمانگنا۔3۔ موبائل فون کے غلط استعمال سے پریز ۔4 ۔ پنج وقتا نمازوں کا اہتمام، مذکورہ بالا عنوانات پر اپنے منفرد انداز میں روشنی ڈالی بعد ازاں رقّت آمیز دعاسے اپنی تقریر کا اختتام کیا۔اس جلسۂ عام میں بلڈانہ،آورنگ آباد، جالنہ و دیگر شہر و مضافات کے علماء کرام،ذمہ داران مدارس،ائمہ مساجد و معلمین نےبڑی تعداد میں شرکت کیں، نظامت کے فرائض کو حضرت مولانا ذیشان صاحب چانڈول نے بخوبی انجام دیا، حضرت مولانا شریف خان صاحب ناظم مدرسہ جامعہ اسلا میہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نےجامعہ کی جانب سے تمام اہلیان شہر دیولگھاٹ اور آئے ہوئے مہمانان کاشکریہ اداکیا۔