مہاراشٹر

بلڈھانہ : عازمین حج کے لئے تا حال نظام الاوقات جاری نہ ہونے سے عازمین حج میں ناراضگی ؛ مصدقہ اطلاعات کے لئے رابطہ قائم کریں….. سرفراز احمد دیشمکھ

بلڈھانہ : (واثق نوید) :سن 2023 کے حج کیلئے تا حال نظام الاوقات جاری نہ ہونے کی وجہ سے عازمین حج میں ناراضگی پائی جا رہی ہے، آن لائن درخواستیں بھرنے کیلئے عازمین میں ایک جوش پایا جاتا ہے مگر امسال نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے عازمین میں تذبذب کی کیفیت ہےحج کمیٹی آف انڈیا ممبئی سے رابطہ کرنے پر سعودی عرب میں بھارت کے سفارت خانہ سے ابھی تک کوئی حکم نامہ نہ جاری ہونے کو تاخیر کی وجہ بتائی گئی ہے 15 فروری 2023 تک فارم پر کرنے کی کاروائی شروع ہونے کے امکانات ہیں ، عازمین حج سے درخواست ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر حج سے متعلق آنے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں بلکہ وہ حج کمیٹی آف انڈیا کی آفیشل ویب سائٹ www.hajcommitte.gov.in پر جا کر صحیح معلومات حاصل کریں اس طرح کی اپیل سرفراز احمد دیشمکھ اور الحاج سید بلال نے کی ہے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے 9822642055 اس نمبر پر رابطہ کریں.

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!