پیپل گاؤں راجہ : شیخ عبد العلیم مثالی اسکول انتظامیہ کمیٹی صدر کے اعزاز سے سرفراز ؛ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا نے کیا بے لوث خدمات کا اعتراف

کھام گاؤں: ( واثق نوید) :کھام گاؤں سے قریب واقع پیپل گاؤں راجہ کی ضلع پریشد اردو مڈل اسکول(گرلس) کے اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر عبدالعلیم عبدالفہیم کو ایک پر وقار تقریب میں مثالی ، اسکول انتظامیہ کمیٹی صدر کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ جس سے انکے چاہنے والوں میں خوشیاں پائی جارہی ہے ۔
معلوم رہے کہ ضلع پریشد کی اسکولوں میں حکومت نے معیار تعلیم بلند کرنے ، اسکول کو درپیش مسائل کو حل کرنے ، صدر مدرس کی مدد سے اسکول میں ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اسکول انتظامیہ کمیٹی کی بنیاد رکھی ہے۔ اس کمیٹی کے کچھ ایسے بھی صدور رہے چکے یا فی الحال موجود ہے جنہوں نے اپنے کام کے ذریعے اسکول ، طلبا ، سرپرست اور افسران کا دل جیت لیا ہے۔ ایسی ہی ایک شخصیت پیپل گاؤں راجہ کے ضلع پریشد اردو مڈل اسکول (گرلس) کے اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر شیخ عبدالعلیم عبدالفہیم ہے جنہوں نے اپنے کام سے اپنی الگ پہچان بنالی ہے۔ موصوف نے اسکول میں اپنی انتظامیہ خدمات کے علاؤہ طلباء کی ڈرائنگ ، خوشخطی ، کے لئے خود وقت دیکر ذاتی طور پر طلباء کی رہنمائی کی ، اسکول کے ہر کام میں چاہیے تدرسی ہو یا غیر تدریسی ، کام صدر مدرس کے کاندھے سے کاندھا ملا کر کام کیا ہے ۔ انکی انہیں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا نے موصوف کو مثالی اسکول انتظامیہ کمیٹی صدر کے اعزاز سے نوازا ۔ یہ اعزاز انہیں ایک باوقار تقریب میں علاقائی صدر واثق نوید ، علاقائی جوائنٹ سیکریٹری محمد فاروق ، تعلقہ صدر محمود خان ، تعلقہ سیکرٹری محمد ایوب کے ہاتھوں دیا گیا۔ جس میں موصوف کو شال ، ممنٹو ، گل دستہ پیش کیا گیا ، اس موقع پر پیپل راجہ کے سرپنچ شیخ شاکر شیخ چاند ، ٹنٹا مکتی ادھیکش محمد رفیق انعمدار ، ضلع پریشد اردو مڈل اسکول بوائز کے صدر مدرس عبدالاحد سر ، ضلع پریشد اردو مڈل اسکول بوائز کے اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر عارف شاہ سمیت گاؤں کی معزز شخصیات ، سرپرست حضرات ، کثیر تعداد میں موجود تھے ۔