ٹیٹ TAIT امتحان کاہال ٹکٹ ویپ سائٹ پردستیاب

پونہ: (نامہ نگار) :مہاراشٹر ایگزامنیشن کونسل نے ٹیچر بھرتی کے لئے ٹیچر اپیٹی ٹیوڈ اینڈ انٹیلی جنس ٹیسٹ ( ٹیٹ ) امتحان ۲۲ رفروری سے منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ امتحان شروع ہونے میں صرف چند دن باقی ہیں مگر بال ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تھا جس سے ۲ لاکھ چالیس ہزار ٫ ۸۸۹ امیدوار مخمصے میں تھے۔ جس پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 نے ریاستی سطح پر وزراء و کمشنر شیلجا دراڈے سے نمائندگی کی تھی جس پر بروز اتوار کو ایگزامنیشن کونسل پونہ کی جانب سے ویب سائٹ پر ایڈمٹ کارڈ دستیاب کرایا گیا ہے۔
ٹیچر بھرتی TAIT امتحان کا ایڈمٹ کارڈ ویپ سائٹ پر دستیاب کر دیا گیا ہے۔ امتحان کے شیڈول کے مطابق انعقاد کے لئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138کے ذریعے اعلیٰ سطحی فالو اپ کیا گیا، تمام متعلقہ امیدواروں نے اپنا ایڈمٹ کارڈ ڈاؤنلوڈ کرلیں ایسی گذارش تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے کی ہے۔ ایڈمٹ کارڈ لنک
https://ibpsonline.ibps.in/mscepjan23/oecla_feb23/login.php?appid=ca7fd892f197ae7bf2d3d125fbf567c7